Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نسلی تصادم کے خلاف بھیم آرمی بھارت ایکتا مشن کا صدرجمہوریہ کو میمورنڈم

by | Jan 5, 2018

دیوبند۔ ۵؍دسمبر: (رضوان سلمانی) ریاست مہاراشٹر کے پونہ میں ہوئے نسلی تصادم کے دوران دلت نوجوان کی موت کا معاملہ روز بروز طول پکڑتا جارہاہے ، ملک بھر میں ہورہے احتجاجی مظاہرہ کے درمیان آج بھیم آرمی بھارت ایکتا مشن سے منسلک افراد نے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیج کر دلت سماج پر جان لیوا حملہ کرنے والوں کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کامطالبہ کیا ہے ۔ میمورنڈم میں مطالبہ پورانہ ہونے پر دلت تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا انتباہ بھی دیا گیا ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق آج بھیم آرمی بھارت ایکتا مشن کے دیوبند اسمبلی حلقہ کے صدر دیپک بودھ کی قیادت میں ایس ڈی ایم دفتر پہنچے کارکنان نے مہاراشٹر کے پونہ بھیما کورا گائوں میں دلتوں پر ہوئے جان لیوا حملے کے خلاف زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ڈی ایم رام ولاس یادو کی معرفت صدر جمہوریہ ہند کو ایک میمورنڈم بھیجا ، میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ بھیم کورا گائوں میں ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کے عقیدت مند جمع ہوکر ایک پروگرام کررہے تھے ، اسی دوران اسلحہ سے لیس آرایس ایس کے لوگوں نے وہاں پر پہنچ کر دلت سماج پر جان لیوا حملہ کردیا جس میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کہ بڑی تعداد میں سماج کے افراد زخمی ہوگئے ، اتنا ہی نہیں حملہ آوروں نے زبردست گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی بھی کی، میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس پورے معاملہ کی اعلیٰ سطحی تحقیق کراکر ملزمان کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور مقتول کے اہل خانہ کو 50لاکھ روپے کی مالی مدد کے ساتھ اہل خانہ کے ایک افراد کو سرکاری ملازمت دی جائے، میمورنڈم میں مطالبہ پورا نہ ہونے پر دلت سماج کی سبھی تنظیموں کی جانب سے متحد ہوکر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا انتباہ بھی دیا گیا ہے ۔ میمورنڈ م دینے والوں میں کلدیپ، دیو کمار، بلو، جتیندر، کرن، پروین، نوین، انکت، سنجے کمار وغیرہ شامل رہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...