بھیونڈی: ۵ جنوری( ایاز مومن) بھیونڈی نظامپور میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر یوگیش مہسے کے سخت رویہ سے ناراض کانگریس کے کارپوریٹروں اور پارٹی کارکنان نے میونسپل کمشنر پر من مانی کرنے اور تانا شاہی رویہ اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سڑکوں پر اترکر پارٹی کے شہر ضلع صدر شعیب گڈو کی قیادت میں ایک احتجاجی مورچہ نکالا جس میں میئر جاوید دلوی نے بھی شامل ہوکر میونسپل کمشنر کے خلاف اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شعیب گڈو نے بھیونڈی کے میونسپل کمشنر پر من مانی کرنے اور تانا شاہی رویہ اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میئر جاوید دلوی شہر کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے وہ ترقیاتی منصوبے بناتے ہیں لیکن میونسپل کمشنر اپنی من مانی اور تانا شاہی رویے سے اسے نظر انداز کر دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شہر کے تمام ترقیاتی کام ابھی تک ٹھپ پڑے ہوئے ہیں۔میونسپل کمشنر کی من مانی کو ہم گذشتہ سات ماہ سے برداشت کر رہے ہیں اب مجبور اََ ہمیں سڑکوں پر اترنا پڑا ہے۔ میئر جاوید دلوی نے کہا کہ میونسپل کمشنر جب سے یہاں آئے ہیں وہ اپنی من مانی سے ہمارے شہر کو گڑھے میں ڈھکیل رہے ہیں۔ شہر کے جو بھی کام کئے جارہے ہیں ان میں غلط طریقے سے عوام کے روپئے کو خرچ کیا جارہا ہے۔ شہر میں صاف صفائی کی حالت اب بھی پہلے جیسی ہے لیکن کمشنر عوام کے سامنے جھوٹے اعداد و شمار پیش کرکے عوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔شہر میں پانی، سڑکیں اور صاف صفائی جیسی بنیادی عوامی سہولیات میں تساہلی برتنے اور ان سے چشم پوشی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے میئر جاوید دلوی نے کہا کہ چند روز پہلے سوچھتا ابھیان میں ہماری کارپوریشن کا نمبر۳۰۰ پر تھا اچانک اب اسے ۱۰۰ کے اندر بتایا جارہا ہے۔ یہ اعداد و شمار صرف کاغذات پر ہی ہیں۔ اس کی زمینی حقیقت کچھ اور ہے۔ سابق ایم پی اورکانگریس تھانہ ضلع دیہی صدر سریش ٹاورے، سابق ایم ایل اے عبدالرشید طاہر مومن، پپو راکا، پرشانت لاڈ اور اقبال صدیقی نے بھی مظاہرین کو خطاب کیا۔ بعد ازاں شہر کی ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملی کارروائی کے لئے کارپوریشن کے پی آر او کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔ کانگریس پارٹی میونسپل کارپوریشن میں مکمل اکثریت میں ہونے کے باوجود میونسپل کمشنر کے خلاف عدم اعتماد کی قراردادکو منظور نہ کرکے صرف عوام کو گمراہ کرنے کے لئے جن آکروش مورچہ نکالنے کی چہ میگوئیاں یہاں کے عوام میں کی جارہی ہیں۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...