Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

گئوکشی پرشدت پسندی جاری،سرکارکاانتباہ رائیگاں

by | Jan 8, 2018

مغل سرائے:گائے کی چوری کے الزام میں دو نوجوانوں کی بھیڑ نے کی جم کرپٹائی
مغل سرائے،8جنوری-گئورکشکوں کی شکل میں ہندتو دہشت گردی کا استعمال ملک میں تھمنے کا کا نام نہیں لے رہی ہے۔جس کاتازہ معاملہ اتر پردیش کے مغل سرائے سے سامنے آیا ہے، جہاں دو نوجوانوں کو گائے کی چوری کے الزام میں بھیڑ نے جم کرپٹائی کی اور پولیس کے حوالے کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مغل سرائے کے سبھاش نگر میں ایک گھر سے دو ملزمان نے مبینہ طور پر گائے چوری کرکے بھاگ رہے تھے،بعد میں انہیں پکڑا گیا، اس دوران بھیڑ جمع ہوگئی،بعد میں جوانوں کوہی پولیس کو حوالے کردیا گیا،مارپیٹ کرنے والے افراد بلاخوف گھوم رہے ہیں۔ایس پی چندولی ایس کے سنگھ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم دونوں مقامی رہائشی گائے اور بچھڑے کو چوری کرکے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے،جب لوگوں نے انہیں گھر سے بھاگتے دیکھا تو انہوں نے اسے پکڑ کرپٹائی کی اور اسے پولیس کے حوالے کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملزم کے خلاف چوری کامعاملی درج کرلیاگیا ہے۔ملزمان کو بھیڑ کی طرف سے مارے جانے پرایس پی نے کہا کہ نوجوانوں کو مارنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔بتا دیں کہ حال ہی میں جنید قتل اور ملک بھر میں بھیڑ کی طرف مذہب کے نام پر ہو رہے تشدد کو لے کر جمعرات (29جون)کو خاموشی توڑتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ میں ملک کے موجودہ ماحول کولے کر میں اپنے درد کا اظہار کرنا چاہتا ہوں اور اپنی ناراضگی کابھی اظہار کرتاہوں۔ساتھ ہی پی ایم مودی نے بھی لوگوں کو خبردار کیا کہ گئورکشا کے نام پر قتل برداشت نہیں کیاجائے گا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...