سنگ باری توڑ پھوڑ، دو گرفتار
اردھاپور:13/جنوری (محمد شاہد) ناندیڑ شہر سے قریب واقع اردھاپور تعلقہ میں آج اس وقت فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی جب بازار کے دن جگہ کو لے کر ہوئے تنازعہ میں ایک مسلم باغبان اور ہندو تاجر میں جھگڑا اور مارپیٹ ہوئی ۔جس کے بعد ہندو تاجر شنکر کوڑےکر کو ناندیڑ کے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹر نے اس کو مردہ قرار دیا۔ جس کے بعد دو فرقوں میں شدید سنگ باری شروع ہوگئی ،لوٹ مار کا بازار گرم ہوگیا، کئی دوکانوں کی توڑ پھوڑ کی گئی اور سنگ باری میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد سارے شہر میں بھگدڑ اور افراتفری پیدا ہوگئی ۔دیکھتے دیکھتے پورے شہر میں تاجروں نے اپنی دوکانیں بند کردی ۔اسی اثناءافراتفری اور بھگدڑ کی وجہہ سے ایک بیل نے بھی بازار میں بھگدڑ مچاتے ہوئے زد میں آنے والے کئی افراد کو زخمی کردیا۔یہ واقعہ دوپہر 1:30 بجے کا ہے۔ مارپیٹ میں ہلاک ہونے والے شنکر کوڑےکر کے رشتہ داروں نے نعش کو اردھاپور پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں لاکر رکھ کر مطالبہ کیاکہ فوری طور پر ملزمین کو گرفتار کریں اس وقت تک نہ نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور نہ ہی اس کی آخری رسومات اداکی جائے گی ۔شر پسندوں نے بازار کے کئی تاجروں کے دوکانوں کو لوٹ مار کیا ۔ایک آٹو رکشا کو اپنے عتاب کا نشانہ بناکر اس کو نقصان پہنچایا ۔آج اردھاپور میں حالات کشیدہ لیکن پر امن ہے۔ پولیس کے اعلیٰ ذمہ داران بھاری جمعیت کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں اس وقت سارے شہر میں افواہوں کا بازار گرم ہے ۔پولیس انتظامیہ نے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہےـ درمیان آج پولیس نے اس معاملے دو افراد شیخ خلیل شیخ قادر اور شیخ مزمل شیخ رشید کو گرفتار کرلیا ہےـ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...