حیدرآباد، 13جنوری:یوجی سی ، ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام 21 ؍ فروری تا 13 ؍ مارچ اردو ریفریشر کورس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر نسیم الدین فریس ، صدر شعبۂ اردو کے بموجب تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ خواہشمند اساتذہ درخواست فارم جلد از جلد داخل کریں۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...