Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

تیسری اولاد سرکاری ملازمت کیلئے خطرہ!!

by | Jan 13, 2018

2005 کے حکمنامہ کی روشنی میں ضلع وائز سروے، ملازمین میں اضطراب ، حکومت نے خلاصہ پیش نہیں کیا
مالیگائوں۔۱۳؍جنوری: ( زاہد بیباک ) مہاراشٹر میں سرکاری ملازمت پر خدمات انجام دے رہے کلاس ون سے کلاس فور درجہ کے ملازمین کو ۸؍ مارچ ۲۰۰۵ء کے بعد سے دو سے زائد یعنی تیسری اولاد ہے یا نہیں کا سروے موجودہ ریاست کی بی جے پی سرکار نے شروع کیا ہے ۔ یہ سروے ۲۸؍ مارچ ۲۰۰۵ء کے ریاستی آرڈیننس کی روشنی میں کیا جارہا ہے جس میں ناندیڑ ، پربھنی ، جالنہ ، بیڑ سمیت مراٹھواڑہ اور ودربھ کے علاقوں میں برسر ملازمت سرکاری ملازمین کو ہوئے ۲۰۰۵ء کے بعد اولاد کی تفصیل طلب کی جارہی ہے ، خاندیش او ر کوکن کے علاقہ میں فی الحال جاری نہیں کیا گیا ہے ، البتہ سرکاری تمام محکموں اور خود ضلع پریشد میں اساتذہ کرام سے بھی نمونہ فارم پیش کرتے ہوئے معلومات طلب کی ہے ۔ نمونہ فارم کے ساتھ افیدیویٹ بھی جوڑا گیا ہے اس کی روشنی میں ملازمین کو تفصیل پیش کرنا ہوگی کہ ۲۰۰۵ء کے بعد سے تیسری اولاد ہے تو میں خود سرکاری ملازمت کا اہل نہیں رہوں گا یعنی تیسری اولاد ہونے پر سرکاری ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے گا ۔ گزرے ماہ مراٹھواڑہ علاقہ میں ضلع پریشد میں ۲۰۰۵ء کے بعد تیسری اولاد ہونے پر معطل ہونے کی کارروائی کا صاف لفظوں میں ذکر کر حکم نامہ جاری کیا گیا تھا اور تفصیل طلب کی گئی تھی اس ضمن میں شوشل میڈیا پر مذکورہ آدی سوچنا کی کاپی بھی گشت کر رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اس ضمن میں کیا صفائی پیش کرتی ہے ویسے اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی مسلم لیڈران و اراکین و ملازمین نے تشویش ظاہر کی اور حکومت سے خلاصہ پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...