Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حاجیوں کی فلاح کے لیے خدمات انجام دینے پر

by | Jan 14, 2018

بی جے پی کارکنان کا مختار عباس نقوی کو اظہارتشکر
نئی دہلی14جنوری:وزارت اقلیتی امور(حکومت ہند) کی جانب سے حج 2018کے لیے ہند اور سعودی حکومت کے مابین ہوئے معاہدے میں ہندوستان کے حج کوٹہ میں 5ہزار حجاج اضافہ کئے جا نے اور پا نی کے جہاز سے سفر حج دوبارہ شروع کئے جا نے پر بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے جنرل سیکریٹری مصطفی قریشی کی قیادت میں مشتمل ایک وفد نے مرکزی وزیر سید مختار عباس نقوی سے ان کی شرکاری رہائشگاہ صفدر جنگ روڈ پر ملاقات کی۔مصطفی قریشی نے مبارکباد پیش کی اور مرکزی وزیر کی جدوجہدوانتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے موصوف کا حج امور میں دلچسپی لینے اور حاجیوں کی فلاح کے لیے بہترکام کر نے پر شکریہ ادا کیا ۔ وفدمیں موجودمصطفی قریشی اوربی جے پی کے لیڈر مولانا صہیب احمد قاسمی نے دہلی کا حج کوٹہ بڑھا نے کی طرف توجہ دلائی اورکہاکہ دہلی سے سفر حج پر روا نہ ہونے والے خواہشمندوں کی تعداد کافی ہے ،جبکہ یہاں کاکوٹہ اس کے مقابلے کافی کم ہے ، اسلئے جو کوٹہ سعودی حکومت کی طرف سے بڑھایا گیا ہے ،اس میں دہلی کاخاص خیال رکھا جائے ۔وہیں وفد نے سمندری راستہ سے سفر حج کا معاہدہ کو خوش آئند بتاتے ہوئے کہاکہ ضروری ہے کہ اس کا کرایہ کم رکھا جائے تبھی حاجیوں کو اس کا فائدہ ہوگا ۔اس موقع پر سید مختار عباس نقوی نے تمام وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حج 2018کو مثالی حج بنانے کے لیے وہ ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔ مسٹر نقوی نے پر مسرت کہاکہ مسلسل دوسرے سال حج کوٹے میں اضافہ، وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان سعودی عرب کے خوشگوار اور مضبوط ہوتے باہمی تعلقات کیوجہ سے ہی ممکن ہو سکاہے ۔انہوں نے فخر کے ساتھ کہاکہ حج سعودی اور ہند کے 2 طرفہ تعلقات کا ایک مضبوط ستون ہے اور سعودی عرب کے کنگ سلمان بن عبد العزیز کی قیادت میں بھارت سعودی عرب کے تعلقات کو اور مضبوطی، نئی بلندی ملے ہے نیزبھارت اور سعودی عرب امن عالم اور خوشحالی کے نظریہ پر گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ثقافتی، اقتصادی، سیاسی تعلق ہیں جو دونوں ممالک کے رہنماؤں اور اعلی افسران کے دوروں کے سبب مضبوط ہوئے ہیں۔وفد میں شمیم احمد ،مولانا مجیب قاسمی،محمد احمد، علی حسن رضوی،مولانا نسیم الدین ندوی،حسین سلمانی،قمر عالم جعفری ودیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...