Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اسرائیل کے ہاتھوں ہندستان کو یرغمال بنانے کی تیاری :آل انڈیا امامس کونسل

by | Jan 15, 2018

’’جسٹس دیپک مشرا جمہوریت کے تحفظ کے لیے استعفیٰ پیش کریں ججوں کا اقدام قابل تحسین‘‘
نئی دہلی15جنوری :بی جے پی کے آنے کے بعد سے مسلسل ملک میں فسادات اور اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں۔ جس پر بی جے پی حکومت کچھ بولنا تک گوارہ نہیں کر ہی ہے۔ انتظامیہ سے لے عدلیہ تک میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے میں کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھی ہے۔ مجرمین اور ملزمین کی رہائی بی جے پی کا ایک ایجنڈہ ہے۔ جس کے لیے وہ ہر طرح کی کاروائی کرنے کے لیے تیار ہیں‘‘۔ ان باتوں کا اظہار آل انڈیا امامس کونسل کے قومی ناظم عمومی مفتی حنیف احرار سوپولوی نے کیا۔قومی ناظم عمومی نے کہا کہ : ’’آج ملک کے سپریم کورٹ کے چار ججوں کا چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف پریس کانفرنس ہمیں عدلیہ میں سرکاری دخل اندازی کا اشارہ دیتی ہے۔ یہ صرف چیف جسٹس کا نہیں بلکہ سواسو کروڑ ہندستانی کے عدالت پر بھروسہ کا سوال ہے۔ اس لیے تمام سکولر لیڈران ، قومی رہنماء اور عوام آگے آئیں اور چیف جسٹس سے استعفیٰ کا مطالبہ کریں‘‘۔مفتی احرار قاسمی نے کہا کہ : ’’صرف چند سالوں میں ملک کے وزیر اعظم نے اپنی اسرائیل نوازی کی بڑی مثالیں پیش کی ہیں۔ اور اب سارے پروٹوکول کو توڑ کر ملک کو اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال بنانے کی تیاری چل رہی ہے۔ اندرونِ خانہ ہونے والے ساری سرگرمیاں ملک کے لیے خطرات کی آہٹ ہیں ۔ عوام اس طرف فوری توجہ مبذول کریں۔ اسرائیل ایک ظالم حکومت ہے اس کا سپورٹ کرنا ظلم کو بڑھاوا دینا ہے، جو ہندستانی عوام کے نظریہ کے خلاف ہے۔ ہندستانی عوام کسی بھی قیمت پر اسرائیل کی حمایت نہیں کر سکتے ہیں‘‘۔ کونسل کے قومی ترجمان نے کہا کہ : ’’ آل انڈیا امامس کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کو فورا واپس کیا جائے، ان کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ملک کے مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ نیز عدالت عالیہ کو ہر طرح کے شکوک وشبہات سے پاک کرنے کے لیے جسٹس دیپک مشرا کو برخواست کیا جائے‘‘۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...