نئی دہلی،16؍جنوری: ملک میں میڈیکل تعلیم کی سیٹوں کی’انتہائی ناکافی‘تعداد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ ترقی کو روکنے والے کئی ریگولیٹری رکاوٹوں سے نمٹنا ہوگا۔آل انڈیا انسٹیٹیوٹ (ایمس)کے 45ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کووند نے کہا کہ ڈاکٹروں کی مخصوص تعداد کی غیر موجودگی میں موجودہ ڈاکٹروں میں کام کا بوجھ بہت زیادہ ہے اور ان حالات سے فوری طورپرنمٹنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے ڈاکٹروں پر کافی ذمہ داری ہے اور ان کے اوپر کافی بوجھ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ میں اپنے ڈاکٹروں کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری دے رہا ہوں۔ میں مانتا ہوں کہ ہمارے ڈاکٹروں کو مدد کی ضرورت ہے۔ان کے اور زیادہ ساتھیوں کے طور پر مدد کی ضرورت ہے اور یہیں پر ہماری ایک نئی ریگولیٹری نظام کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے معاشرے میں ڈاکٹروں اور طبی پیشہ ور افراد کی دستیابی بڑھ سکے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت یا نجی اداروں کی جانب سے چلائے جا رہے میڈیکل کالجوں میں ابھی گریجویشن کی 67,000سیٹیں اور ماسٹرز کی 31,000 سیٹیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ 1.3ارب لوگوں کے ملک میں یہ بہت ناکافی ہے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...