Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کوسہ ممبرا میں تقویٰ جویلرس کے شو روم کا آغاز،معززین شہر کی شرکت

by | Jan 22, 2018

تقویٰ جویلرس کے افتتاحی پروگرام سے قبل اسرار احمد خریداروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے (تصویر:معیشت)

تقویٰ جویلرس کے افتتاحی پروگرام سے قبل اسرار احمد خریداروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے (تصویر:معیشت)

ممبرا(معیشت نیوز) کوسہ ممبرا میں تقویٰ جویلرس کے ایک نئے برانچ کا شاندار آغازہوگیا جس میں کثیر تعداد میں خریداروں کے ساتھ معززین شہر نے شرکت کی۔حضرت مولانا منیر صاحب قبلہ دامت برکاتہم کی دعا اور مختصر خطاب سے افتتاحی پروگرام کا آغاز ہوا۔ مولانا موصوف نے دعا سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’عبادات کے ساتھ معاملات کی درستگی انتہائی ضروری ہے۔ہم تجارت میں آگے بڑھیں حلال روزی کمائیں اس کی فکر کرنا انتہائی ضروری ہے۔‘‘ آئی پی ایس آفیسراور تھانے کے ایڈیشنل پولس کمشنر پرتاپ رامچندر دیگائونکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’یہ پہلا موقع ہے جب میں کسی مسلم کے جویلری شاپ کے افتتاحی پروگرام میں شریک ہورہا ہوں۔خوشی اس بات کی ہے کہ کبھی جویلری کی تجارت کسی ایک سماج کا حصہ تھا لیکن اب اس میں مسلمان بھی شامل ہو رہے ہیںجو اپنے آپ میں خوشی کا سبب ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’پونہ کےانعامدار خاندان کو میں بہت قریب سے جانتا ہوں۔یہ لوگ تعلیمی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں اور اب تجارت میں بھی آگے آرہے ہیں،ان کو جس قدر قریب سے میں نے دیکھا ہے انہیں انتہائی بہتر پایا ہے‘‘۔مولانا فیصل مدنی نےاپنے خطاب میں کہا کہ ’’تجارت میں برکت اسی وقت ہوتی ہے جب ایمانداری کے ساتھ لوگ تجارت کریں اور خوشی ہے کہ یہاں اس بات کی کوشش کی جارہی ہے۔ ‘‘جمعیۃ علماء ممبرا کے ذمہ دارمولانا عبد الوہاب نے جہاں ممبرا میں جویلری شاپ کی ضرورت کا تذکرہ کرتے ہوئے تقویٰ جویلرس کی تعریف کی وہیں یہ بھی کہا کہ ’’اسرار احمد نے جس طرح سے تجارت کو فروغ دیا ہے یہ انہیں کا کارنامہ ہے۔‘‘

تقویٰ جویلرس کے مالک اسرار احمد کا ان کے رفقاء خیر مقدم کرتے ہوئے

تقویٰ جویلرس کے مالک اسرار احمد کا ان کے رفقاء خیر مقدم کرتے ہوئے

واضح رہے کہ مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر جیتندر اوہاڈ نے بھی شرکت کی اور اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ تقویٰ جویلرس کے مالک اسرار احمد ممبرا والے کے مطابق’’ممبرا کثیر مسلم آبادی والا علاقہ ہے جہاں آبادی کی مناسبت سے جویلری کی بہت کم دکانیں ہیں ۔لہذاجب ہم نے میرا رڈ، جوگیشوری اور ملاڈ میں اپنا شو روم قائم کیا تو محسوس ہوا کہ ممبرا میں بھی اس کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی کہ دوسری جگہوں پر تھی لہذا جیسے ہی ہم نے اس شو روم کوکھولنے کی بات یہاں کے لوگوں کے گوش گذار کی تو انہوں نے اسے انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف علاقے کی ضرورت ہے بلکہ اس پورے خطے میں آباد لوگوںکو ایک ایسا شو روم بھی ملےگا جہاں جاکر مناسب قیمت پر لوگ باگ زیورات خرید سکیں گے‘‘۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...