Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مودی حکومت کا 2018-19 بجٹ،جانیں کیا ہوا مہنگا اور کیا ہوا سستا

by | Feb 1, 2018

مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا کہنا ہے کہ حالیہ  معاشی سست روی کا بھارت پر اثر نہیں پڑا ہے

مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا کہنا ہے کہ حالیہ معاشی سست روی کا بھارت پر اثر نہیں پڑا ہے

نئی دہلی: حکومت نے جی ایس ٹی کو نافذ کئے جانے کے بعد پیش پہلے عام بجٹ 2018-19 میں ڈومیسٹک ویلو ایڈیشن اور میک ان انڈیا کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے موبائل فون ‘ ٹیلی ویزن‘ جوس‘ پرفیوم ‘ امپورٹیڈ گاڑیاں‘ ٹرک بس ٹائر‘ آرٹیفیشئل جویلری ‘ گھڑیاں اور بچوں کے کھلونے مہنگے ہوجائیں گے جب کہ کاجو اور سولر پینل سستے ہوں گے۔
پارلیمنٹ میں پیش عام بجٹ میں ٹیلی ویزن کے کل پرزے‘ موبائل فون‘ پھلوں اور سبزیوں کے جوس‘ پرفیوم اور ٹوائلٹ واٹر‘ آفٹر شیولوشن‘ گاڑیوں کے کل پرزے‘ پوری طرح تعمیر گاڑیاں‘ ٹرک اور بس کے ٹائر‘ سلک فیبرک‘ جوتا بنانے کے سامان‘ ہیرے ‘ جواہرات‘ گھڑیاں‘ بچوں کے ویڈیو گیم‘ موم بتی‘ پتنگ‘ چشمے کے شیشے‘ سگریٹ لائٹر‘ مونگ پھلی‘ زیتون‘ بنولا اور سورج مکھی کے کچے تیل اور پروسیسڈ خوردنی تیلوں پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے جس سے ان کے مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ درمیانی اور اعلی تعلیم کے لئے امپورٹیڈ اشیاء پر لگنے والے تین فیصد سرچارج کو ختم کردیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو دہائیوں سے کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرنے کی پالیسی رہی ہے لیکن اس مرتبہ میک ان انڈیا کو رفتار دینے کے مقصد سے خام مال کے طور پر استعمال ہونے والی چیزوں پر کسٹم ڈیوٹی میں جہاں کمی کی گئی ہے وہیں ڈومیسٹک ویلو ایڈیشن کے لئے کچھ پروڈکٹس پر اس میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ خصوصی شعبوں مثلاَ فوڈ پروسیسنگ‘ الیکٹرانکس‘ آٹو کل پرزوں‘ فٹ وےئر اور فرنیچر میں ڈومیسٹک ویلو ایڈیشن کی وسیع تر گنجائش ہے۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے کاجو پروسیسنگ صنعت کی مدد کرنے کے مقصدسے خام کاجو پر ایکسائز ڈیوٹی پانچ فیصد سے گھٹا کرڈھائی فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
انہوں نے کہا کہ موبائی فون پر کسٹم ڈیوٹی پندرہ فیصد سے بڑھا کر بیس فیصد‘ اس کے کچھ کل پرزوں پر دس فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کردیا گیا ہے۔ جبکہ ایل سی ڈی ٹیلی ویزن کے بارہ خصوصی کل پرزوں پر دس فیصد کا کسٹم ڈیوٹی لگایا گیا ہے۔بجٹ تقریر میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔ دراصل ان سے درآمد شدہ مصنوعات کے مقابلے میں گھریلو پیداوار سستے ہوجائیں گے اور اس نتیجے میں ان صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...