
اسٹارٹ اَپ انڈیا کی درجہ بندی کے لئے فریم ورک کا اجراء

نئی دہلی: تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو کے ذریعہ آج نئی دلّی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ملک میں اسٹارٹ اَپ کی درجہ بندی کے مقصد سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے تین نئے آلات جاری کئے گئے ۔
یہ تین نئے آلات ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسٹارٹ اَپ درجہ بندی فریم ورک ، ہندوستان میں اسٹارٹ اَپ کوفروغ دینے کے لئے بہترین طریقہ ٔ کار کا جامع خلاصہ اور اسٹارٹ اَپ انڈیا کِٹ ہیں ۔ یہ آلات ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو رفتار دینے کے لئے اسٹارٹ اَپ انڈیا پہل میں تعاون کرنے میں کلیدی رول ادا کریں گے ۔
ہندوستان تقریباً 20000 اسٹارٹ اَپ کا ملک ہے ۔ ہر سال تقریباً 1400 اسٹارٹ اَپ میں کام کاج شروع ہو رہا ہے ۔ اس کے ذریعہ نہ صرف اقتصادی ترقی کو رفتار مل رہی ہے بلکہ ملک کی ہر ایک ریاست میں تکنیکی اختراعات اور روز گار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں ۔ کاروباری افراد اور ادارے ہر دن نئے حل کو پیش کر رہے ہیں اور موجودہ طریقۂ کار میں بہتری لا رہے ہیں ۔ اسٹارٹ اَپ کی حوصلہ افزائی اور امداد کے لئے حکومت ہند پالیسیاں اور فریم ورک بنانے میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہے ۔ 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسٹارٹ اَپ پر مرکوز ماحول موجود ہے ، جہاں اسٹارٹ اَپ کے لئے تجارت کرنے میں آسانی ہے ۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسٹارٹ اَپ درجہ بندی فریم ورک کا کلیدی مقصد مقامی سطح پر اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مزید سرگرم اقدامات کرنے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ اس درجہ بندی فریم ورک سے مضبوط اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام بنانے کے لئے مقامی سطح پر شروع کئے گئے ہر ایک اقدام کے اثرات کی پیمائش کی جا سکے گی ۔ علاوہ ازیں ، درجہ بندی فریم ورک کے ذریعہ بہترین طریقۂ کار کو اختیار کرکے برابر سیکھنے کا عمل جاری رہے گا ۔
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے کہا کہ حکومت نو جوان کاروباریوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو مہمیز دینے کے لئے اپنی حکمت عملی وضع کر رہی ہے ۔ حکومت ان نو جوان کاروباریوں کو تصور و خیال سے تجارت اور تجارت سے کامیابی تک پہنچانے میں تعاون کرنا چاہتی ہے ۔ ان پالیسیوں سے ریاستوں کو مزید سرگرم اقدامات کرنے میں تعاون فراہم ہو گا تاکہ مقامی سطح پر اسٹارٹ اَپ کے لئے بہتر ماحولیاتی نظام بنایا جا سکے ۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درجہ بندی فریم ورک ، اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام کے تمام شراکت داروں سے حاصل کردہ تجاویز اور آر او پر مبنی ہے ۔ اس میں اسٹارٹ اَپ مینٹرس ، سرمایہ کار ، تیز رفتاری میں تعاون دینے والے اور پیداوار کرنے والے افراد کے علاوہ حکومتی ادارے شامل ہیں ۔ اس کے تحت بیجوں کے لئے مالی امداد فراہم کرنے اور خواتین کاروباری جیسے شعبوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
ہندوستان میں اسٹارٹ اَپ کو فروغ دینے کے لئے بہترین طریقۂ کار کے لئے اسٹارٹ اَپ انڈیا جامع خلاصہ کے سرکاری اجراء کا مقصد اخلاقی طرز عمل کے ذریعہ اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام کو مزید تقویت فراہم کرنا ہے ۔ فی الحال 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان بہترین طریقۂ کار کو برتا جا رہا ہے ۔
اسٹارٹ اَپ انڈیا کٹ ، بنیادی طور پر تمام اسٹارٹ اَپ انڈیا پیشکش کے لئے نان اسٹاپ گائڈ ہے ۔ اس کے ذریعہ تمام متعلقہ کلیدی معلومات ، مشورے اور امداد ، ویب سائٹ لنک ، شماریات ، ٹولز ، خاکے ، پروگرام اور مسابقے کے ذریعے فراہم کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں ، اس کے اندر اسٹارٹ اَپ اصطلاحات کے لئے ایک فرہنگ بھی موجود ہے ۔ اسٹارٹ اَپ سے متعلق دستیاب تمام فوائد اس کِٹ میں موجود ہیں ۔