Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

الوداع پروفیسر اِسٹیفن ہاکنگ

by | Mar 18, 2018

 اِسٹیفن ہاکنگ

اِسٹیفن ہاکنگ

بیسویں صدی کے ذہین ترین شخص البرٹ آئن اسٹائن کے بعد دوسرے سب سے مقبول، مشہور اور مایہ ناز سائنسداں اِسٹیفن ہاکنگ بدھ کو کیمبرج یونیورسٹی کے قریب اپنی رہائش گاہ پر 76/ برس کی عمر میں اسی خدا سے جا مِلے جس کا وجود تلاش کرنے میں اُنہوں نے اپنی پوری زندگی وقف کر رکھی تھی۔ اِسٹیفن ہاکنگ نے 2010/میں یہ تسلیم کیا کہ کائنات میں ایک عظیم ڈیزائن موجود ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ اس کا خدا کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔
اِتفاق سے اِن دِنوں راقم الحروف کے مطالعہ میں جو کتاب ہے وہ اِسٹیفن ہاکنگ کی مقبول ترین تصنیف ‘اے بریف ہسٹری آف ٹائم’ ہے۔ میرے نزدیک یہ بات کسی سانحہ سے کم نہیں کہ اِسٹیفن ہاکنگ اس دنیا سے کوچ کر گیا۔ اِسٹیفن ہاکنگ واحد ایسا انسان تھا جو اپنی پلکوں سے بولتا اور پوری دنیا سنتی تھی۔ رہتی دنیا تک اِس باصلاحیت سائنسداں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
موٹر نیورون نامی لاعلاج بیماری کے باوجود تحقیقی کام کو جاری رکھنا، کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ اِسٹیفن نے کونیات (کوسمولوجی) کے بارے میں جدید ترین سائنسی تحقیقات کو پہلی مرتبہ 1988/میں اپنی تصنیف ‘اے بریف ہسٹری آف ٹائم’ کی شکل میں پیش کیا، جو سائنس کا شوق رکھنے والے عام قارئین کیلئے انتہائی عام فہم زبان میں تھی۔ اس کتاب نے سائنسی کتابوں میں مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ کر نہ صرف اِسٹیفن کو ایک بلند و بالا مقام عطا کیا بلکہ ساری دنیا میں اسٹیفن کو مقبولیت بھی دلائی۔
‘اے بریف ہسٹری آف ٹائم’ بیسویں صدی کی سَو اہم ترین سائنسی کتب میں بھی شامل ہے۔ یہ بھی کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ بلیک ہول اور ٹائم مشین، دو ایسے پیچیدہ ریاضیاتی موضوعات ہیں جن پر تحقیق سے اِسٹیفن ہاکنگ نے دنیا بھر میں ممتاز مقام حاصل کیا۔ اس کے بعد 1993/میں اِسٹیفن کی دوسری کتاب ‘دی بگ بینگ اینڈ بلیک ہولز’ شائع ہوئی جو ماہرین کیلئے تھی جبکہ عام قارئین کیلئے ہاکنگ کی ایک اور کتاب ‘بلیک ہولز اینڈ بے بی یونیورسز’ شائع ہوئی، لیکن وہ بریف ہسٹری آف ٹائم جیسی کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ آٹھ سالہ وقفے کے بعد 2001/میں اِسٹیفن ہاکنگ کی ایک اور تصنیف ‘دی یونیورس ان اے نٹ شیل’ اشاعت پذیر ہوئی جسے قارئین اور ناقدین نے بہت پسند کیا۔ اسے بریف ہسٹری آف ٹائم کا دوسرا حصہ بھی قرار دیا گیا۔
اِسٹیفن ہاکنگ نے دنیا کو بتایا کہ بلیک ہولز کے ’قطبین‘ سے مسلسل کچھ نہ کچھ اشعاع (ریڈی ایشن) کا اخراج ہوتا رہتا ہے اور اسی کے نتیجے میں آخرکار، بلیک ہولز بھی دھماکے سے پھٹ پڑتے ہیں۔ ان اشعاع کو آج “ہاکنگز ریڈی ایشنز” کہا جاتا ہے۔ گلیلیو گلیلی کی وفات اور نیوٹن کی پیدائش کے تین سَو سال بعد آنکھیں کھولنے والے موجودہ عہد کےعظیم ماہر فلکیات، طبعیات اور ریاضی داں اسٹیفن ہاکنگ کی رخصتی کے بعد جو خلا پیدا ہوا ہے سائنس کی دنیا میں وہ پر ہو بھی سکتا ہے لیکن اِسٹیفن ہاکنگ جیسی شہرت کسی اور سائنسداں کو نصیب ہو، اس بات کا اِمکان بہت کم ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

دانش ریاض ،معیشت،ممبئی روزنامہ اردو ٹائمز نے جن لوگوں سے، ممبئی آنے سے قبل، واقفیت کرائی ان میں ایک نام عمر فراہی کا بھی ہے۔ جمعہ کے خاص شمارے میں عمر فراہی موجود ہوتے اور لوگ باگ بڑی دلچسپی سے ان کا مضمون پڑھتے۔ فراہی کا لاحقہ مجھ جیسے مبتدی کو اس لئے متاثر کرتا کہ...

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

دانش ریاض،معیشت،ممبئی غالبؔ کے ندیم تو بہت تھےجن سے وہ بھانت بھانت کی فرمائشیں کیا کرتے تھے اوراپنی ندامت چھپائے بغیر باغ باغ جاکرآموں کے درختوں پر اپنا نام ڈھونڈاکرتےتھے ، حد تو یہ تھی کہ ٹوکری بھر گھر بھی منگوالیاکرتےتھے لیکن عبد اللہ کے ’’ندیم ‘‘ مخصوص ہیں چونکہ ان...