تقویٰ جویلرس آئیکونک ایوارڈ2018سے سرفراز

ممبئی(معیشت نیوز) ممبئی میں مائیکرواسمال اور میڈیم انٹرپرائیزیزکے لئے بلوزوم میڈیا کی جانب سے منعقدہ بزنس سمٹ اور ایوارڈ پروگرام میں تقویٰ جویلرس کو ’’دی آئیکونک برانڈ 2018برائے جویلری‘‘ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
ورلی میں واقع دی نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا میں منعقدہ رنگا رنگ پروگرام میں شیو سینا کے سینئر لیڈر مہاراشٹر کے کابینی وزیر سبھاش دیسائی نے تقویٰ جویلرس کے مالک اسرارسیدممبراوالے کو آئی کونیک ایوراڈ سے سرفراز کیا۔واضح رہے کہ اسرار سید کا تعلق مہاراشٹر کےانعامدار گھرانے سے ہے جنہوں نے حال ہی میں اپنی کئی جویلری شو روم کا ممبئی و تھانے میں افتتاح کیا ہے۔
اسرار سید ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہتے ہیں’’وہ کام جو خاموشی سے کیا جائے کبھی نہ کبھی لوگوں کے دلوں پردستک دیتا ہے ،خدا کا شکر ہے کہ مجھے آئی کونیک ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے ‘‘۔