Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ورلڈ حلال کانفرنس کوالالمپور میں معیشت میڈیا کو اعزاز

by | Apr 10, 2018

ورلڈ حلال کانفرنس دانش ریاض

ممبئی: ملک میں معاشی بیداری پیدا کرنے اور مالیاتی اداروں کے مابین تال میل قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی عالمی پیمانے پر پذیرائی کی گئی اور ملیشیاکےکوالالمپور میں منعقدہ ورلڈ حلال کانفرنس میں مختلف اعزازات سے نوازہ گیا۔
معیشت میڈیا کےمنیجنگ ڈائرکٹر دانش ریاض کے مطابق’’گذشتہ آٹھ برسوں سے ملیشیا کی حکومت حلال انڈسٹریز کو فروغ دینے میں مصروف ہے جس کے لئے اس نے ایک ادارہ حلال انڈسٹری ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کر رکھا ہے ۔اس ادارے کے تحت حلال انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے مختلف کام انجام دئے جا رہے ہیں جبکہ ہر سال ورلڈ حلال کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔چونکہ معیشت میڈیا ہندوستان کا وہ واحدابلاغی ادارہ ہے جو میڈیا کے ذریعہ حلال انڈسٹری کو فروغ دے رہا ہے لہذا اس بار اسے بھی شرکت کی دعوت دی گئی اور اعزازات سے نوازہ گیا‘‘۔
دانش ریاض کے مطابق ’’معیشت میڈیا کے لئے یہ پہلا موقع تھا جب پوری دنیا سے آئےحلال انڈسٹری سے وابستہ تقریباً ۹۰۰لوگوں کے بیچ اس نے اپنا تعارف پیش کیا بلکہ حیرت اس وقت ہوئی جب پڑوسی ممالک کے مندوبین نےنہ صرف معیشت کی خدمات کا اعتراف کیا بلکہ کئی لوگوں نے یہ کہا کہ وہ پابندی کے ساتھ معیشت کی ترسیلات دیکھا کرتے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ نیوز پورٹل معیشت((http://maeeshat.in پر حلال انڈسٹری کے عنوان سے ایک علحدہ سیکشن قائم ہے جہاں حلال انڈسٹریز کی خبروں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔جبکہ حلال انڈسٹری سے وابستہ افراد کی پروفائلنگ،کمپنی کا تعارف اور ساتھ ہی دیگر تفصیلات بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
حلال اندسٹری ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سی ای او داتو سری جمیل بدین نے معیشت میڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر دانش ریاض کو ممنٹو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’معیشت نے حلال انڈسٹری کو فروغ دینے میں خاص طور سے حلال کانفرنس کو فروغ دینے کا کام بحسن و خوبی کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔‘‘
ملیشیا کے کوالالمپور میں منعقدہ حلال کانفرنس کو جہاں وہاں کے نائب وزیر اعظم داتو سری احمد زاہد حمیدی نے خطاب کیا وہیں سلطان ناظرالدین معین الدین نے اسلامی معاشیات کے فروغ میں ملیشیا کے کردار پر گفتگو کی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...