معین الدین حارث کالج آف آر ٹس اور اے ای کالسیکر کا لج آ ف کومرس اینڈمنیجمنٹ میں جلسہٴ تقسیم اسناد

حارث اسکول تقسیم اسناد

ممبئی (انصاری حنان)گزشتہ دنوں نالا سوپارا میں معین الدین حارث کالج آف آڑس اور اے ای کالسیکر کا لج آف کومرس اینڈ مینجمینٹ میں ایک پروگرام برائے تقسیم اسناد منعقد کیا گیا جس میں تعلیمی اسناد کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور کھیل سے متعلق انعامات کی تقسیم کا اہتمام کیا گیاتھا جلسہ کی ابتداء حسب روایت قرآن مجید کی تلاوت سے ہوئی تلاوتِ کلام اللہ کالج ہی کے ایک طالب علم حسان سرگرونے کی بعد اذا پروگرام کی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے کالج کے پرنسپل ڈاکٹرخلیل احمدنےاپنی تقریرکے ذریعہ جلسہ کی غرض وغایت پر روشی ڈالی اور شرکا کے سامنے مہمان خصوصی کا تعارف پیش کیا مہمان خصوصی ڈاکٹر ا ے. ڈی. ساونت (سابق پرو وائس چانسلر ممبئی یونیورسٹی وسابق وائس چانسلر راجستهان یونیورسٹی ) نے تمام طلبا و طالبات کو اسناد حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور اپنے کلیدی خطبے میں انهوں نے سب سے پہلے کالج کے بانی رضوان حارث سےاپنے ذاتی مراسم کا تذکره کیا انهوں نے کہا کہ میری شخصیت سازی اور انہیں ایک کامیاب انسان بنانے میں بانی رضوان حارث کا اہم رول رہا ہے طلبا وطالبات سے خطاب کرتے ہوے انهوں نے مزید کہا کہ صرف ڈگریوں کے حصول سے بات نہیں بنے گی اپنی شخصیت کو بیدار کرنے اور انقلابی بنانے کی ضرورت ہے انهوں نے اپنی تقریر میں انگریزوں کے کارناموں کا تذکره کیا اور بتایا کہ انگریزوں نے ہمیں جورسل ورسائل اور عمارتیں دی ہیں و ہ آج بهی ایمانداری اور اخلاص کی بہترین مثالیں ہیں طلبہ و طالبات کو انهوں نے اپنے سماج اور ملک کی خدمت میں نمایاں رول ادا کرنے کی ہدایت دی جناب صغیراحمد ڈانگے (سابق ڈپٹی میئروسئ ویرارمہانگرپالیکا) اور نائب صدر (شرپارک ایجوکیشنل ٹرسٹ)نے اپنی تقریرمیں طلبا و طالبات کو کالج کے قیام کے بارے میں رضوان حارث کے جذبوں اور سوپاره گاوں کے اکابرین کی خدمات کا ذکر کیا طلبا وطالبات سے انهوں نے گزارش کی کے قوم وملت اور وطن کے لیےمثالی شخصیت بنیں سماج کی عظیم شخصیتوں کے حالات زندگی کا مطالعہ کریں اور ان کی تقلیدکریں پروگرام کے اخیر میں کالج کے کورڈینٹر پروفیسر ارشاد شیخ نے تمام مہمانِ کرام اور شرکا ء کاشکریہ ادا کیا اور پروگرام کے کامیابی کے ساتھ اختتام ہونے کا اعلان کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *