Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

آئے!خوشحال گھر کیلئے ایک دستور اور قانون بنائیں

by | Jul 12, 2018

حرامی بچےڈاکٹر عبدالکریم بکار شامی شہری ہیں اور دنیا بھر میں اپنے منفرد مقالات کی بناء پر جانے پہچانے جاتے ہیں- چالیس سے زیادہ کتابوں کے مؤلف ہیں، سعودی عرب کی ہر یونیورسٹی میں پڑھا چکے ہیں۔ آپ کہتے ہیں:’’ والدین اس انتظار میں نہ رہیں کہ تربیت گاہیں ان کی اولاد کو اچھا شہری بنائیں گی، انہیں خود اس ذمہ داری کو پورا کرنا ہوگا کہ اپنے بچوں کو معاشرے کا ذمہ دار فرد بنائیں۔ لہذااچھا ہو کہ والدین گھروں میں کچھ ایسے ہلکے پھلکے قانون بنائیں جن پر عمل کر کے بچوں کے کردار میں پختگی آئے اور ان میں احساس ذمہ داری پیدا ہو۔

اس ضمن میں چند ایسے کام جو والدین کو مناسب لگیں وہ اختیار کریں یا ان میں ترمیم و اضافہ کر لیں۔
01: گھر کا ہر فرد نماز وقت پر ادا کرے –
02: “مہربانی” اور “جزك الله” کے کلمات بنیادی ضوابط ہونگے جن سے کوئی بھی بری نہیں ہوگا۔
03: مار پٹائی، گالم گلوچ یا لعن طعن نہیں ہوگی-
04: اپنے محسوسات اور خیالات ادب و احترام کے ساتھ بتایئے۔
05: جو جس چیز کو (دروازہ، کھڑکی، ڈبہ) کھولے گا اُسے بند بھی کرے گا – کچھ گر جائے تو اُسے اٹھائے گا اور صاف کر کے رکھے گا –
06: آپ کا کمرہ خالص آپ کی ذمہ داری ہے۔
07: بات ٹوکے بغیر سنی جائے گی اور درمیان میں سے کوئی نہیں کاٹے گا۔
08: دوسروں کے سامنے اتنے دھیمے لہجہ میں ہرگز گفتگو نہیں کریں گے کہ کوئ سن نہ سکے-
09: گھر کے بزرگ/ والدین کوئی بات/مشورہ یا حکم دیں اسے ماننا ہو گا –
10: گھر میں سلام کرنا ہوگا۔
11: گھر کا ہر فرد روزانہ قرآن مجید کی تلاوت کرے گا۔
12: جو ملنے آئے وہ قوانین کا احترام کرے۔
13: گھر کا کوئی بھی فرد کمروں میں کچھ نہیں کھائے گا۔
14: رات کو (10:00) کے بعد کوئی نہیں جاگے گا۔
15: فجر سے پہلے ہر بچے اور بڑے جاگنا ہو گا-
16: سمارٹ فون اور ڈیوائسز a.m 9 کے p.m 9 درمیان استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اور 15 منٹ کے مسلسل استعمال کے بعد 1 گھنٹے کا وقفہ ضروری ہو گا-
17: والدین: احترام ضروری ہوگا۔
18: مل کر بیٹھنے کا وقت طے کیا جائے کسی قسم کی مواصلاتی ڈیوائس (فون/پیڈ) کا استعمال منع ہوگا۔
19: کھانے کے وقت سب کی حاضری اور شمولیت ضروری ہوگی۔
20: رات کو (10 بجے) کے بعد کسی تعلیمی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
21: گھر کے افراد گھر اور گھر میں موجود ہر شئے کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔
22: اپنا کام ہر کوئی خود کرے گا، دوسرے پر حکم نہیں جھاڑے گا- گھر کے سربراہان اپنا کام کسی کو کہہ سکتے ہیں –
23: خاندان کی ضروریات کسی دوسری ضرورت پر مقدم ہونگی۔
24: کسی کے کمرے یا علیحدگی والی جگہ پر دروازہ کھٹکھٹائے یا اس کی اجازت کے بغیر داخل نہیں ہوگا۔
25: مہمان کے آنے پر خوش اور انہیں خوش آمدید کہا جائے-
26: مہمان کی خاطر مدارات کی جائے کیونکہ مہمان کے سامنے پیش کی جانے والی چیزوں کا اللہ کے ہاں حساب نہ ہو گا- مہمان اپنے ساتھ اللہ کی رحمت لاتا ہے – اس مضمون کو اہمیت دیں کیونکہ اولاد کی تربیت ایک مشکل کام ہے جسے ہفتے کے سات دن اور دن کے چوبیس گھنٹےکرنا ہے۔اسکے علاوہ اگر اولاد کو قرآن کی سورہ نبا، واقعہ، یسین اور کہف حفظ کرادیں تو آپ ان کی طرف سے بے فکر ہو سکتے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...