Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مرکز المعارف کو حکومت ِ آسام کی طرف سے اسکل ٹریننگ میں ممتاز تربیت گاہ کا اعزاز

by | Jul 25, 2018

مرکز المعارف کو حکومت ِ آسام کی طرف سے اسکل ٹریننگ میں ممتاز تربیت گاہ کا اعزاز

مرکز المعارف کو حکومت ِ آسام کی طرف سے اسکل ٹریننگ میں ممتاز تربیت گاہ کا اعزاز

ممبئی/گواہاٹی:(پریس ریلیز): پورے صوبے میں اسکل ٹریننگ میں ممتاز تربیت گا ہ  ہونے کی وجہ سےآسام کی مشہور رفاہی تنظیم مر کز المعارف کو  آج حکومت آسام نے دکشاتا گولڈ ایوارڈ سے نوازا ۔ یہ مشہور رفاہی تنظیم اجمل سی ایس آر  کی ایک یونٹ ہے ،جس  کو یہ  بڑی کامیابی “اسکل ڈیوپلمنٹ ٹریننگ” میں نمایاں کار کر دگی کی بنیاد پرملی ہے۔ واضح رہے کہ مرکز المعارف  یہ ٹریننگ   پروگرام” آسام اسٹیٹ رورل لائیولی ہوڈ مشن سوسائیٹی” کے تعاون سے چلاتاہے۔

 سی ای او اجمل سی ایس آراور دھوبڑی آسام سے لوک سبھا ایم پی مولانا بدرالدین اجمل  نے 1982 میں مرکزالمعارف قائم کیا تھا ،اسی ادارے کے ذریعہ ڈی ڈی یو جی کے پروجیکٹ کو بہترین انداز میں چلانے کی بنیاد پر ادارے کو حکومت کی جانب سےممتاز تربیتی ادارے کی شناخت ملی ہے۔ یاد رہے کہ ڈی ڈی یو جی کے پروجیکٹ چلانے والےپورے آسام میں اس طرح کے 55 ادارے ہیں ۔

مرکز المعارف نے اسکو ل اور کالجوں کی تعلیم ترک کر دینے والے اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے اسکل ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ پروگرام کا آغاز 2015 میں ہی کیا تھا، اصول و ضوابط کی مکمل پابندی اور حکومت کی طرف سے دیے گئے ہدایات پر مکمل طورپر عمل کرتے ہوے ادارہ اب تک 888 نو جوان مرداور عورتوں کو تربیت دے چکاہے۔ ادارے سے تربیت حاصل کرنے والوں میں سے اکثر اب ملک کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک میں بحسن خوبی پیشہ وارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

حکومت کی طرف سے دئے گئے مقررہ وقت پر پروجیکٹ کی تکمیل اور معیاری تربیت کی فراہمی  کو دیکھتے ہوے آسام کی اس مشہور رفاہی تنظیم کو صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت نے بھی سراہاہے۔منی رام دیوان ٹریڈ سینٹر گوہاٹی میں آج منعقد ایک پروقار تقریب میں آسام کے وزیر اعلی جناب سر وانند سونووال نے مرکز المعارف کو گولڈمڈل کے اعزاز سے نوازا ۔

جناب شمس الحق چودھری ( کارگزار صدر مرکز المعارف) نے ایوارڈ حاصل کر تے ہوے ادارے اور کارکنان کی طرف سے صوبائی اور مرکزی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔  اس موقع پر جناب خسرالاسلام ( جنرل سیکریٹری) جمال الدین( ڈپٹی منیجر) اور شاہجہاں علی( پروجیکٹ مینیجر) بھی موجود تھے۔

مرکز المعارف کو گولڈ مڈل اور بیسٹ سرٹیفیکیٹ کا اعزاز ملنے کےعلاوہ ادارے سے تربیت یافتہ محترمہ انیتا سائیکا ( ہاوڑا گھاٹ ٹرائیبل ڈسٹک آسام) کو بیسٹ ٹرینر کا ایوارڈ  بھی دیاگیا۔ محترمہ انیتاسائیکا مرکز المعارف سے تعلیم پانے کے بعد فی الحال کولکاتا میں بی پی او ایکزیکیوٹیو کے طورپر کام کررہی ہیں ۔ انہیں یہ اعزاز صوبہ آسام سے آئے ہزاروں مہمانوں کی  موجودگی میں وزیراعلی کے ہاتھوں ملا۔

ایم پی مولانا بدرالدین اجمل  اوربر پیٹا کےایم پی جنا ب سراج الدین اجمل (جوائنٹ سی ای او  جمل سی ایس آر)نے اسکل ٹریننگ میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کی بناپر مرکز المعارف کی ٹیم کی پزیرائی کی۔سراج الدین اجمل نے کہا کہ حکومت کی طرف سے یہ اعزاز  ہمارے کارکنان میں مزید ولولہ پیداکرنے کا باعث بنے گا، اور امید ہے کہ یہ مزید جذبہ اور لگن کے ساتھ کام کرینگے۔ انہوں نے اس موقع پر خداکاشکریہ اداکرتے ہوے کہا کہ اس مالک کا شکر ہےکہ اس نے ہمیں انسانیت کی خدمت کی توفیق دی ۔

یاد رہے کہ مرکز المعارف پورے ہندوستان  مین  اس طرح کےکئی پروجیکٹ چلاتاہے جن میں سے کچھ حکومت کے تعاون سے بھی چلتے ہیں ۔یہ تنظیم تعلیمی خدمات  کے علاوہ پچھڑے طبقوں کی سماجی و معاشی تعاون،  آفات سماویہ کے وقت امداد اور نو آابادکاری جیسے خدمات بھی انجام دیتاہے۔  یہ ادارہ سیتیس انگلش میڈیم اسکول چھ یتیم خانوں کے علاوہ شمال مشرق اور ہندوستان کے اہم علاقوں میں کئی اور رفاہی،تعلیمی اورسماجی پروجیکٹ بھی چلاتاہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...