Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نیتی آیوگ نے جزائر کی مجموعی ترقی کے لئے سرمایہ کاروں کی کانفرنس کا انعقاد کیا

by | Aug 10, 2018

نیتی آیوگ

نئی دہلی:نیتی آیوگ نے مختلف جزیروں کی مجموعی ترقی کے لئے وزارت داخلہ ، مرکز کے زیر انتظام علاقے، انڈمان اور نکور بار جزائر نیز لکشدیپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر یہاں سرمایہ کاروں کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا افتتاح نیتی آیوگ کے چیف ایکزیکیٹیو جناب امیتابھ کانت نے کیا۔ اس موقع پر حکومت ہند کے سابق سیکریٹری جناب وویک رائے، انڈمان اور نیکوبار جزائر کے چیف سیکریٹری اور نیتی آیوگ کے ایڈیشنل سیکریٹری یدوویندر ماتھر بھی موجود تھے۔اپنے افتتاحی خطاب میں جناب امیتاب کانت نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ اور جزیرہ ترقی ایجنسی کے صدر جناب راجناتھ سنگھ نے نیتی آیوگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جزائر کی مجموعی ترقی کا کام تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ہمارا مقصد انڈمان نیکوبار اور لکشدیپ جزائر جیسے جزیروں کی مسلسل اور ماحولیات کے مطابق ترقی کو یقینی بنانا ہے۔حکومت اس بات کا دھیان رکھے گی کہ ترقی کے اس کام میں ان جزیروں کے صلاحیت پر کسی طرح کا دباؤ نہ پڑے’’۔ سرمایہ کاروں کے ساتھ تبادلہ خیال میں حصہ لیتے ہوئے جناب وویک رائے نے کہا کہ ان جزائر میں سیاحت کی ترقی کی بے پناہ صلاحیت ہے۔جزائر کی مسلسل ترقی اور بحری مجموعی ترقی کو حکومت کے ذریعے اولین ترجیح دی گئی ہے۔اس کام کے لئے وزیر داخلہ کی صدارت نے ایک چوٹی کا ادارہ جزائر ترقی ایجنسی(آئی ڈی اے) کی تشکیل جنوری 2017ء میں کی گئی تھی، جبکہ نیتی آیوگ کو متعلقہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے انتظامیہ ؍ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر مجموعی جزائز ترقی پروگرام کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کام کے تحت پہلے مرحلے میں انڈمان اور نیکوبار کے لئے مجموعی ترقی اور لکشدیپ کے 10 جزیروں کا کام ہاتھ میں لیا گیا ہے۔جزیرہ ترقی ایجنسی نے کل 11سیاحتی پروجیکٹوں(انڈمان اور نیکوبار میں 6 اور لکشدیپ میں 5) کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ رو-روفیری سروس، ڈیجیٹل کنکٹیٹوی اور سبز توانائی جیسے منصوبوں کو ان جزائر کی مجموعی ترقی کے پہلے مرحلے میں لاگو کرنا ہے۔ان 11پروجیکٹوں میں 7 پروجیکٹ (انڈمان او رنیکوبار میں 4 اور لکشدیپ میں3)آغاز کے لئے تیار ہے۔تفصیلی اراضی سروے ، پروجیکٹوں کے مقام کے جائزے، اسکیم سے جڑے جزائر نے صلاحیت کا اندازہ ، سی آر زیڈ اپلی کیشن اور قبل از مطالع کا کام شرو ع کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...