خواتین کے ذوق کو جلا بخشنے کے لئے موجودہ کوشش قابل تعریف: فاروق شیخ
معیشت اکیڈمی میں علاقائی پکوانوں کا مقابلہ،ممتاز آنے والوں کے مابین حوصلہ کے لئے ایوارڈاور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے
ممبراکوسہ : ۷۲ویں یوم آزادی کے موقع پر معیشت اکیڈمی کی جانب سے Cooking Competition کا انعقاد Flavours of Indiaکے زیر عنوان کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ممبرا کوسہ کی خواتین نے شرکت کی۔مقابلے میں شریک مختلف علاقوں کے ۲۲ پکوانوں کا جائزہ لیا گیا جس میں مہاراشٹر کے سول کڑی،بڑی کا سالن اور یلو رائس کو پہلا انعام ملا۔جبکہ دوسرے نمبرپرچکن شاندار اور بسکٹ کسٹرڈ رہا ،تیسرا انعام کرناٹک کے ڈش کو ملا جو فش کری،فش فرائی اور کرناٹکی رائس تھا۔

پہلا انعام حاصل کرنے والی شاہ ناظمہ زاہد
پہلا انعام حاصل کرنے والی شاہ ناظمہ زاہد نے مہاراشٹر کا روایتی پکوان سول کڑی ،بڑی کا سالن اور یلو رائس بنایا تھا۔جسے مقابلے میں شریک ججوں نے کافی پسند کیا۔انہوں نے مقابلے کے عنوان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہر ریاست کے روایتی پکوان کو اہمیت دی ۔جج کے فرائض انجام دینے والے ہوٹل ساحل ممبراکے باورچی فاروق خان اورسپر وائزر صغیر احمد نے مقابلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’یقیناً اس طرح کی کوششوں سے خواتین کے اندر جہاں ذوق و شوق پیدا ہوتا ہے وہیں انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی ملتا ہے۔

چکن شاندار اور بسکٹ کسٹرڈ بنانے والی خان شمیمہ جاوید دوسرے نمبر رہیں۔

جبکہ کرناٹک کے روایتی ڈش کو بنانے والی شیخ ترنم اسلم کو تیسرا انعام ملا۔رابطے میں رہیں۸۰ سے زائد خواتین میں کل ۱۷خواتین شریک مقابلہ رہیںجنہیں اکیڈمی کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔

