۱۳ویں ایوارڈ پروگرام میں قائم سید ہندوستان کا نام روشن کریں گے
ممبئی: (معیشت نیوز) انڈین انڈسٹریز ایسو سی ایشن (آئی آئی اے) کے ذریعہ ۱۰ستمبر ۲۰۱۸ کو ہانگ کانگ میں ہونے والے ۱۳ویں ایشیائی برانڈ ایوارڈ کے لئے ایس ایم ایز سیکٹر میںایکزیکان ایمپیکس کا نام انڈین انڈسٹریز ایسو سی ایشن کی طرف سے تجویز کیا گیا ہے جو ایکزیکان گروپ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ ایکزیکان ایمپیکس کے علاوہ موہنی چائے،ٹرینیٹی ٹیپس ،گارڈ گفٹ انٹرنیشنل وغیرہ کو بھی ایشا برانڈ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ایکزیکان ایمپیکس صد فیصد ایکزیکان گروپ کی ذیلی کمپنی ہے جو زراعتی میدان میں انٹر نیشنل مارکیٹ میں کام کررہی ہے۔سلام ہند باسمتی چاول،ڈرپ سینچائی،اماز کے گھریلو آچاراور ہندوستانی فرسان ایکزیکان ایمپیکس کا خاص پروڈکٹ ہے۔مذکورہ کمپنی جارڈن ،عراق، بلجیم،روس اور تھائی لینڈ میں کام کرتی ہے۔
ایکزیکان گروپ کے منیجنگ ڈائرکٹر سید محمد قائم کہتے ہیں’’ ایشیا میں ایسے گرانقدر انعام کے لئے ہمارا انتخاب انتہائی خوشی کا باعث ہے۔دراصل ایکزیکان ایمپیکس ،ایکزیکان گروپ کی نوزائیدہ کمپنی ہے جس نے حال ہی میں ۱۵پروڈکٹ لانچ کیا ہے۔کمپنی مختلف ممالک میں ہندوستانی باسمتی چاول سلام ہند بھیج رہی ہے اسی کے ساتھ تھائی لینڈ میں ایزیکان کی شاخ نے اپنے برانڈ اماںکا لائسنس ہندوستان کے لئے بھی حاصل کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ قائم سید امامیہ چیمبر آف کامرس کے بانی ایکزکیٹو ڈائرکٹر ہیں جنہوں نے شیعہ کمیونیٹی میں تجارتی جوت جگائی ہے۔ایوینٹ کمپنی کے ساتھ میڈیا میں بھی قائم سید کا اثر و رسوخ ہے اور آپ ٹریڈ فیئر ٹائم کے چیف ایڈیٹر ہیں۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...