
انجمن اسلام کریمی لائبریری میںآئی پی ایس آفیسر عبد الرحمن کی کتاب کاآج اجرا

سدھیندر کلکرنی،ابو عاصم اعظمی ،ڈاکٹر ظہیر قاضی ،پروفیسر عبد الشعبان کے علاوہ اہم لوگوں کی شرکت متوقع
ممبئی: مہاراشٹراسٹیٹ حقوق انسانی کمیشن کے اسپیشل آئی جی سینئر آئی پی ایس آفیسرعبد الرحمن کی کتاب Denial and Deprivationکا اجراء آج انجمن اسلام کی کریمی لائبریری میں عمل میں آئے گا جس میں آبزرور اینڈ ریسرچ فائونڈیشن کے چرمین سدھیندر کلرنی،مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کےسربراہ ابو عاصم اعظمی،انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی ،ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ محمود الرحمن کمیشن رپورٹ کے رکن پروفیسر عبد الشعبان کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علم کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پروگرام شام کے پانچ بجے کریمی لائبریری میں شروع ہوگا جو سات بجے تک جاری رہے گا۔آئی پی ایس عبد الرحمن کی سابقہ کتا ب’’ سچر کی سفارشیں‘‘ قبول عام حاصل کرچکی ہے جبکہ اس کے بیس ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔