
ایس بی آئی نے صارفین کو بھیجا ایس ایم ایس، نظر انداز کرنے پربند ہوجائے گا اکائونٹ

اسٹیٹ بینک آف انڈیا اپنے صارفین کو طویل وقت سے ایس ایم ایس بھیج رہا ہے۔ بینک اپنے صارفین سے کے وائی سی پوری کرنے کے لئے کہہ رہا ہے۔
ممبئی : ملک کا سب سے بڑا سرکاری بینک بھارتیہ اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی) اپنے صارفین کو مسلسل ایس ایم ایس بھیج رہا ہے۔ بینک اپنے صارفین سے کے وائی سی (اپنے گراہک کو جانو) پورا کرنے کی اپیل کررہا ہے۔ اگرکوئی گراہک (صارف) یہ نہیں کراتا ہے تووہ اپنے اکاونٹ سے ٹرانزیکشن (لین دین) نہیں کرپائے گا۔ آپ کوبتا دیں کہ آربی آئی (ریزروبینک آف انڈیا) نے سبھی بینک اکاونٹ کے لئے کے وائی سی کو ضروری بنا دیا ہے۔ریزرو بینک کے حکم کے مطابق آپ کےکھاتے میں کے وائی سی دستاویزکواپلوڈ کیا جانا ہے۔ بینک اپنے صارفین کو ایس ایم ایس بھیج رہا ہے۔ تازہ ترین کے وائی سی پوری نہیں کئے جانے کی صورت میں آپ کے کھاتے میں مستقبل میں کئے جانے والے لین دین پرروک لگائی جاسکتی ہے۔کے وائی سی کواگرعام زبان میں کہا جائےتویہ کہہ سکتے ہیں کہ کسٹمر(صارف) کے بارے میں پوری جانکاری۔ (صارف سے متعلق مکمل تفصیلات) کے وائی سی کرانا سبھی کےلئے ضروری ہے۔ ایک طرح سے بینک اورگراہک کے درمیان کے وائی سی رشتےکومضبوط کرتا ہے۔ بغیرکے وائی سی کےسرمایہ کاری ممکن نہیں ہے، اس کےبغیربینک کھاتہ بھی کھولنا آسان نہیں ہے۔بینک میں کھاتہ کھلوانا، میوچوئل فنڈ میں سرمایہ کاری، بینک لاکرس لینے پریا پھرپرانی کمپنی کی پی ایف رقم نکالنی ہوتوایسے مالی لین دین میں کے وائی سی کے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔ کے وائی سی کے ذریعہ یہ یقینی کیا جاتا ہےکہ کوئی بینکنگ خدمات کا استعمال تو نہیں کررہا ہے۔ایس بی آئی کی ویب سائٹ پردی گئی تفصیلات کےمطابق کے وائی سی کےلئےاشخاص یا صارف کےلئے شناختی کارڈ، جس میں وہی پتہ دیا گیا ہو، جوپتہ کھاتہ کھولنےکےلئے فارم میں دیا ہوا ہے۔ پاسپورٹ، ووٹرشناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، آدھارکارڈ، نریگا کارڈ (این آئی ای جی اے)، پنشن ادائیگی حکم، ڈاک گھروں کےذریعہ جاری شناختی کارڈ، ایسے پبلک اتھارٹی کےاداروں کےذریعہ جاری شناختی کارڈ جواپنےذریعہ جاری شناختی کارڈوں کا ریکارڈ رکھتی ہیں۔پاسپورٹ، ووٹرشناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، آدھارکارڈ، نریگا کارڈ، پنشن ادائیگی حکم، ڈاک گھروں کے ذریعہ جاری شناختی کارڈ، پنشن ادائیگی حکم، ڈاک گھروں کےذریعہ جاری شناختی کارڈ، پین کارڈ، عوامی اتھارٹی کی طرف سے جاری شناختی کارڈ، ، یوجی سی/ اے آئی سی ٹی آئی کے ذریعہ منظورشدہ یونیورسٹیوں کے ذریعہ جاری شناختی کارڈ جس پر تصویرلگی ہو، حکومت / فوج کا شناختی کارڈ، قابل اعتماد ملازمین کے ذریعہ جاری شناختی کارڈ وغیرہ کو قبول کیا جائے گا۔وہیں اگرنابالغ بچے 10 سال سےکم عمرکا ہے، تواکاونٹ آپریٹرکرنے والے شخص کا شناختی کارڈ لیا جائے گا۔ اگرنابالغ خود کھاتہ چلانےکےلائق ہے، توشناختی کارڈ اورپتہ کی تصدیق کا وہی عمل جوکسی دیگرشخص کے معاملے میں نافذ ہوتی ہے۔