ممبئی : اگر آپ صحیح منصوبہ میں روزانہ کچھ رقم بچا کر سرمایہ کاری کرنا شروع کریں تو یہ ایک طے شدہ وقت کے بعد آپ کو لکھ پتی بنا سکتا ہے۔ آپ کو لکھ پتی بنانے میں میوچول فنڈ کی اسکیم آپ کی مدد کرے گی۔ اچھی بات یہ ہے کہ روزانہ 30 روپئے کی بچت سے آپ پر زیادہ بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور اپنے سبھی اخراجات کے بعد بھی آسانی سے بچت کر سکتے ہیں۔بس شرط یہ ہے کہ میچول فنڈ میں سیسٹمیٹک انوسٹمنٹ پلان( ایس آئی پی) کے ذریعہ مستقل سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ لہذا اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر 30 روپئے کی بچت کرتے ہیں تو یہ مہینے میں 900 روپئے ہوں گے۔ آپ کو ہر مہینے 900 روپئے بہتر میوچول فنڈ کی اسکیم میں ایس آئی پی کے ذریعہ سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔ یہ سرمایہ کاری آپ کو 15 سال تک کرنی ہو گی۔ بازار میں ایسے کئی میچول فنڈز ہیں جنہوں نے پچھلے 15 سال میں 15 فیصدی سالانہ کی شرح سے ریٹرن دیا ہے۔ اگر اتنا ہی ریٹرن آپ کو ملتا رہے تو 15 سال بعد آپ کے پاس چھ لاکھ روپئے کا فنڈ تیار ہو جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ کسی میچول فنڈ اسکیم میں 15 سال تک سرمایہ کاری کرتے ہیں تو آپ کا کل سرمایہ 1،62،000 روپئے ہوگا۔ وہیں، آپ کی ایس آئی پی کی کل ویلیو 601،656 روپئے ہوگی۔ یعنی آپ کو 4،39،656 روپئے کا فائدہ ہو گا۔

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...