
پنجاب نیشنل بینک کِٹی سے نکال لیں پیسہ ،بند ہوجائے گی سروس

ممبئی: ملک کا بڑا سرکاری بینک پنجاب نیشنل بینک(پی این بی) اپنی خاص سروس بند کرنے جارہا ہے ۔ پی این بی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 30 اپریل سے پی این بی کٹی کو پوری طرح بند کردیاجائے گا ۔ پی این بی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 30 اپریل سے پی این بی کٹی(PNB-Kitty,Digital Wallet ) کو پوری طرح بند کردے گا ۔واضح رہے کہ بینک نے یہ سروس دسمبر 2016 میں لانچ کی تھی ۔ آپ کو بتادیں کہ کریڈٹ کارڈ ، ڈیبٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کی جگہ پی این بی کٹی سے ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ اس میں نیٹ بینکنگ کا پاس ورڈ یا کارڈ کی جانکاری وغیرہ بھی کسی کے ساتھ شیئر نہیں ہوتی ہے۔ پی این بی کا موبائل والیٹ پی این بی کٹی اب بند ہونے والا ہے۔پی این بی کٹی والیٹ کو اس وقت بند کیا جاسکتا ہے جب اس کا بیلنس زیرو ہوجائے گا۔ اگر بیلنس زیرو نہیں ہے تو صارفین اس کو خرچ کرسکتے ہیں یا پھر آئی ایم پی ایس کے ذریعہ دوسرے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرسکتے ہیں ۔پی این بی کٹی ایک ڈیجیٹل والیٹ ہے۔ پی این بی کٹی کے ذریعہ صارفین ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ یا انٹرنیٹ بینکنگ کے بغیر بھی آن لائن ادائیگی کرسکتے ہیں۔