Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کیا مودی حکومت نے ملک کا ۲۰۰؍ٹن سوناسوئٹزر لینڈ کے حوالے کردیا؟

by | May 4, 2019

 صحافی نونیت چترویدی

صحافی نونیت چترویدی

نیشنل ہیرالڈ میں شائع خبر کے مطابق ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی سرمائے کو نقصان پہنچایا ہے
نئی دہلی : مودی حکومت نے اپنے قیام کے فوراً بعد مئی ۲۰۱۴ء میں ریزرو بینک آف انڈیا کا ۲۰۰؍ٹن سونا خفیہ طور پر بیرون ملک ایک بینک کو بھیج دیاتھا۔ یہ بات جنوبی دہلی سے لوک سبھا انتخابات لڑ رہے ایک امیدوار نے کہی ہے۔نیشنل ہیرالڈ میں شائع خبر کے مطابق پیشہ سے ایک تحقیقی صحافی نونیت چترویدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس بیان پر آرٹی آئی کے ذریعہ حاصل کی جانے والی معلومات کا باریک بینی سے مطالعہ کرنے کے بعد پہنچے ہیں۔ انہوں نے آر ٹی آئی داخل کی تھی اور آر بی آئی میں سونے کے ذخائر کے بارے میں معلومات مانگی تھیں ۔جس کے بعد انہوں نے گزشتہ سال کی آر بی آئی کی سالانہ رپورٹ کا مطالعہ کیا ، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ غائب ہوا ۲۰۰؍ٹن سونا وہی ہے جو منموہن سنگھ حکومت نے ۲۰۰۹ء میں انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ سے خریدا تھا ۔ ۲۰۰۹ء میں انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کے سونے فروخت کرنے کے ایک پروگرام کے ذریعہ ہندوستان نے ۳۱؍ہزار ۴۹۰؍کروڑ روپے کا سونا خریدا تھا ۔
اگست ۲۰۱۸ء میں داخل کی گئی ایک آرٹی آئی کے ذریعہ آر بی آئی سے پوچھا گیا کہ اس کے ناگپور کے سونے کے ذخائر میں کتنا سونا ہے ؟ جس کے جواب میں ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا کہ بینک کے قوانین کے مطابق وہ یہ معلومات نہیں دے سکتا۔ اسی آر ٹی آئی میں ایک اور سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا آر بی آئی کے بیرون ممالک میں سونے کے ذخائر ہیں؟ جس کے جواب میں آر بی آئی نے کہا تھا ’آر بی آئی ، بیرون ممالک میں ۲۶۸ء۰۱؍ٹن سونے کے ذخائر رکھتا ہے اور یہ سونا ’بینک آف انگلینڈ‘ اور ’بینک آف انٹرنیشنل سیٹلمنٹ‘ میں ہیں۔چترویدی کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ سونا بیرون ملک رکھنے کے عوض کیا پایا؟ اور اتنی بڑی مقدار میں سونا بیرون ملک لے جانے کی بات آخر عوام سے کیوں چھپائی گئی ؟ چترویدی کا کہنا ہے کہ آر بی آئی کی ۲۰۱۱ء سے ۲۰۱۵ء تک کی رپورٹ کا مطالعہ کرنے کے بعدہمیں پتہ چلتا ہے کہ اس میں ضرور کچھ گڑ بڑہے۔ آر بی آئی کی ۳۰؍جون ۲۰۱۱ء کی سالانہ رپورٹ میں یہ سونا ہندوستان میں تھا ۔ ۳۰؍جون ۲۰۱۴ء کی رپورٹ میں بھی یہی بات کہی گئی ہے اور تب ہی یہ سونا منتقل کرنے کا عمل شروع ہوا۔ اگلے سال یعنی ۲۰۱۵ء کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سونے کا کچھ حصہ بینک آف انٹرنیشنل سیٹلمنٹ سوئٹزر لینڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ باقی ہندوستان میں ہے ۔سونے کو سوئزر لینڈ لے جانے کی بات عوام کے علم میں کیوں نہیں لائی گئی ؟ حکومت کچھ چھپا رہی ہے ۔ اس بارے میں آر بی آئی سے یکم مئی کو جواب طلب کیا گیا ہے جس کا بینک نے اب تک جواب نہیں دیا ہے ۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...