Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ واپس لے حکومت: کانگریس

by | Jun 1, 2019

LPG GAS

سرجے والا نے کہا کہ بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 25 روپے اور سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 1.23 روپے بڑھائی گئی ہے۔ اس سلنڈر کی قیمت 16 مئی 2014 کو 412 روپے تھی جو اب 497.37 روپے ہوگئی ہے۔
نئی دہلی: کانگریس نے مودی حکومت کی دوسری مدت کار کے پہلے دن سبسڈی اور بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے عوامی مفاد میں اسے واپس لینے کی مانگ کی ہے۔کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے مسلسل چوتھے مہینے سبسڈی اور غیرسبسڈی والے گیس سلنڈروں کی قیمت بڑھاکر لوگوں کے سامنے بحران پیدا کردیا ہے۔ حکومت کو عوامی مفاد میں فوری طور پر اپنے فیصلے پر از سر نو غور کرنا چاہیے۔سرجے والا نے کہا کہ لگاتار چوتھے مہینے رسوئی گیس کے داموں میں اضافہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو چاہیے کہ بڑھے ہوئے رسوئی گیس کے داموں کو واپس لیں۔سرجے والا نے کہا کہ بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 25 روپے بڑھائی گئی ہے اور سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 1.23 روپے بڑھائی گئی ہے۔ اس سلنڈر کی قیمت 16 مئی 2014 کو 412 روپے تھی جو اب 497.37 روپے ہوگئی ہے۔سرجے والا نے مزید کہا کہ اس اضافہ سے اجولا یوجنا کے تحت سلنڈر پانے والے لوگوں کو زیادہ پریشانی ہوگی، اس لئے حکومت کو قیمتوں میں اضافہ کو فوری طورپر واپس لے لینا چاہیے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...