Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

’’مسلمانوں کو عصری کے ساتھ دینی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت‘‘

by | Jun 10, 2019

اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلورکی ڈائرکٹر نور عائشہ

اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلورکی ڈائرکٹر نور عائشہ

اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلورکی ڈائرکٹر نور عائشہ نے کہا کہ زندگی میں اخلاقی اقدرار کے ساتھ کامیابی و کامرانی کے دینی و دنیوی تعلیم دو پہیے ہیں
ملک کے مسلمان اس وقت تک صحیح معنوں میں ترقی نہیں کرسکتے جب تک وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر یکساں توجہ نہیں دیتے۔ یہ بات اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلورکی ڈائرکٹر نور عائشہ نے اپنے اسکول کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ زندگی میں اخلاقی اقدار کے ساتھ کامیابی و کامرانی کے دینی و دنیوی تعلیم دو پہیے ہیں۔اگر ان میں سے ایک میں بھی کمی ہوگی توزندگی کی گاڑی ڈگمگائے گی اور دنیا وی ترقی ہوگی تو آخرت کی ترقی میں رکاوٹ پید اہوگی اور دین کا محاذ صحیح ہوگا تو دنیا وی طور پر کچھ نہ کچھ کمی رہ جائے گی۔ اس لئے مکمل اور صحیح زندگی کے لئے دونوں تعلیم پر یکساں توجہ دینا لازمی ہے۔
بزنس اسکول لندن کی گریجویٹ نورعائشہ نے کہاکہ اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلورکا قیام کا مقصد عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے نئی نسل کو بہرہ ور کرنا ہے۔ اس لئے یہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچے جہاں عصری تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں وہیں دینی تعلیم سے بھی فیضیاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری خواہش تھی کہ ملت کے نونہالوں کے تابناک و روشن مستقبل کے لئے طلباء وطالبات کو عصری علوم کے ساتھ دینی علوم حفظ قرآن کریم اور عربی اور اردو زبان سے روشناس کرایا جائے۔انہوں نے کہاکہ اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلور نے اس مقصد کے لئے قدم آگے بڑھادیا ہے اور نتیجے بھی آنے شروع ہوگئے ہیں اور اس اسکول کے قیال کے قلیل مدت میں دو طلباء نے آٹھویں جماعت تک اسکولی تعلیم کے ساتھ قرآن کریم کا حفظ بھی مکمل کیا ہے۔ گریڈ آٹھ کے دو طالب علم عزیزم حافظ محمد عمر اور عزیزم حافظ محمد عقیل نے عصری علوم کے IGCSE Syllabus۔کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کریم مکمل کیا ہے اور دونوں نے نماز تراویح پڑھانے کا بھی شرف حاصل کیا ہے اور نہایت ہی قلیل مدت میں اپنے دیرینہ خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے۔اسی کے ساتھ انہوں نے کہاکہ جو بچہ حفظ کرلیتا ہے اس کا ذہن کشادہ ہوتا ہے اوروہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔
محترمہ نور عائشہ نے کہاکہ اس اسکول کے طلبہ نہ صرف انگریزی زبان بولتے ہیں بلکہ عربی زبان بھی بولتے ہیں اور تمام طلبہ کو ڈیجٹل اور جدید طریقے سے تعلیم دی جاتی ہے جس میں بستہ کا بوجھ نہیں ہوتا ہے۔ٹبلیٹ، نوٹ بک، اسمارٹ کلاسیز کے ساتھ انہیں آن لائن کلاسیز کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے دیگر اسکول کے مقابلے زیادہ سمجھ پاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے عزم و پختہ ارادہ کے ساتھ دینی اور عصری علوم کی پیاس کو ایک ساتھ بوجھانے کا بیڑہ جو اٹھایا ہے کہ ایک بچہ حافظ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر،انجینیر، سائنس داں بھی بن سکے۔اس کامیابی کے لئے اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلور کے ذمہ داران،اساتذہ واور طلبہ مبارک بادی کے مستحق ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...