Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مدھیہ پردیش مساجد کمیٹی کا ائمہ وموذنین کی تنخواہوں کےلئے بجٹ پرپوزل

by | Jun 15, 2019

وفا پارک،کوسہ(ممبرا) میں واقع مسجد عمررضی اللہ عنہ کا بیرونی منظر(تصویر:سنجے سولنکی برائے معیشت)

بجٹ کی کمی کے چلتے ائمہ وموذنین کو مئی کی تنخواہ تو دی گئی لیکن مساجد کمیٹی کے اسٹاف کواب بھی ہے تنخواہ کا انتظار
بھوپال ( مہتاب عالم)مدھیہ پردیش مساجد کمیٹی مالی خستہ حالی کا شکار ہے۔ کمیٹی نے رواں مالی سال کے لئے جہاں حکومت سے آٹھ کروڑ کے بجٹ کا مطالبہ کیا ہے وہیں بجٹ کی کمی کے چلتے مئی ماہ کی تنخواہ ابھی تک مساجد کمیٹی کے ملازمین کو نہیں دی جا سکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں مساجد کمیٹی کے تحت ائمہ و موذنین کو بمشکل پندرہ سو سے انیس سو روپیہ ماہانہ ہی ادا کئے جا رہے ہیں ۔ وہ بھی یہ قلیل رقم پابندی کے ساتھ ادا نہیں کی جا رہی ہے۔سابقہ حکومت میں مئی انیس سو تیرانوے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا نفاذ کرنے کو لیکرتحریک چلائی گئی لیکن حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکام کا نفاذ نہیں ہوسکا ۔ موجودہ کمیٹی نے ایک بار پھر نہ صرف حکومت سے بجٹ میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے بلکہ سپریم کورٹ کے احکام کے نفاذ کی بات بھی کر رہی ہے ۔ واضح رہے کہ مساجد کمیٹی کے تحت پانچ سو ستر مساجد کے آئمہ وموزنین کی تنخواہوں کے ساتھ دارالافتا،مساجد کمیٹی کے اسٹاف اور مساجد کمیٹی کے تحت چلنے والے اسکول کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو تنخواہیں ادا کرنا ہوتا ہے لیکن بجٹ کی کمی کے چلتے کسی طرح آئمہ و موذنین کی تنخواہ تو ادا کی گئی لیکن اسٹاف کو تنخواہ ادا نہیں کی جا سکی ۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کا مانسون اجلاس آٹھ جولائی سے شروع ہوگا اور کمیٹی کے ذریعہ آئمہ و موذنین کی تنخواہوں کو لیکر حکومت کو جو بجٹ پروپوزل بھیجا گیا ہے اگر اسمبلی سیشن میں اس کو منظوری مل جاتی ہے تو صوبہ کے آئمہ وموذنین کے لئے راحت کی خبرہوگی۔

Recent Posts

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

حکومت نے فروری ۲۰۲۳ء میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے ایک لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔یہ رقم سالانہ بنیاد پر تقریباً ۱۲؍فیصدزیادہ ہے ۔ فروری ۲۰۲۲ء میں جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ ۳۳؍ہزار کروڑ روپے تھی  جبکہ جنوری ۲۰۲۳ء میں یہ ایک لاکھ ۵۵؍ہزار کروڑ روپے...