کمپنی ’’بھارت ہنی‘‘ شہد کو قدرتی حالت میں عوام تک پہنچانے کا کام کررہی ہے

’’بھارت ہنی‘‘ نے قومی پیمانے پر اپنی شناخت بنائی ہے۔کمپنی کے ذمہ دار ڈاکٹر نجیب الدین کا کہنا ہے کہ شہد کے کاروبار میں نا صرف منافع ہے بلکہ عامۃ الناس کی بھلائی بھی چھپی ہوئی ہے۔جس گھر میں شہد کا استعمال کثرت سے ہوتا ہو وہاں مروجہ بیماریاں مشکل سے جگہ بنا پاتی ہیں۔موصوف سے ہوئی گفتگو کی تفصیلات پیش خدمت ہے۔

 ڈاکٹر نجیب الدین
ڈاکٹر نجیب الدین

سوال : شہد کا کاروبار کیونکر مفید ہے جبکہ اصلی شہد کی پہچان کیا ہے ۔
جواب: شہد ایک واحد غذا ہے جسے قرآن میں ’’ شفاالناس‘‘(انسانوں کیلئے شفا)کہا گیا۔ صدیوں سے مختلف طریقہ علاج میں شہد کااستعمال ثابت کرتا ہے کہ یہ انسانی صحت کیلئے کتنا مفید ہے۔لیکن اس صنعتی دور میں ملاوٹی شہد عام ہونے کی وجہ سے شہد نے اپنی اہمیت کھودی ہے۔ دراصل شہد کی صنعت پر ملاوٹی اور مصنوعی شہدبیچنے والی کمپنیوں کا ہی غلبہ ہے۔ بازارمیں ملنے والا 70 سے 80 فیصد شہد نقلی یا ملاوٹی ہوتا ہے۔آپ نے دیکھا ہوگا کہ چند دنوں سے بڑی بڑی کمپنیاں دھڑلے سے شہد فروخت کررہی ہیں۔ سارا ایک ہی جیسا شہد میٹھا، گاڑھا اور چمکدار۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ قدرتی شہد وہاں پائے جانے والے پھولوں کی نسبت سے مختلف اقسام کا ہوتا ہے۔ رنگ، مہک اور مزے میں واضح فرق ہوتا ہے ۔بھارت یونانی فارمیسی ہندوستان کی واحد کمپنی ہے جوان مختلف اقسام کے شہدکو بالکل قدرتی حالت میں عوام تک پہنچاتی ہے۔
بھارت ہنی کی ابتداکیسے ہوئی آپ نےکاروبار کا آغاز کیسے کیا؟
جواب: تقریباً تین دہوں پہلے ہم نے اس کاربار کی شروات کی تھی۔ شروات میں ہم جب دیہی علاقوںمیں رہتے تھے وہاں پر Tribalلوگوں سے شہد اکھٹا کیا کرتے تھے۔جب سے ہی ہم پوری محنت اور ایمانداری سے اصلی شہد کے کاروبارسے جڑے ہیں۔مختلف جنگلات سے راست شہد اکھٹا کرنا اور قدرتی حالت میں عوام تک پہنچانا کمپنی کا طریقہ کار ہے۔ ’’بھارت ہنی‘‘ بازار میں دستیاب دوسرے شہدوں سے بالکل منفرد ہے۔یہ واحد کمپنی ہے جواصلی شہد کے مختلف اقسام کو الگ الگ پیاک کرتی ہے۔جس کے بارے میں اکثر لوگ جانتے تک نہیں۔ ہمارا مقصد ایسا شہد عوام تک پہنچانا ہے جو دوائو میں استعمال کے قابل رہے۔اسی لئے ہم شہد کو گرم یا الٹرا فلٹریشن نہیں کرتے۔’’بھا رت ہنی‘‘ نہ صرف اگمارک کی گورنمنٹ لیابراٹری سے تصدیق شدہ ہوتا ہے بلکہ بین القوامی سطح پر قابل قبول ٹسٹ ’’کاربن ایسوٹوپ‘‘ میں بھی پاس ہوتا ہے۔اس کے ہر بوتل پر یہ چیالنج لکھا ہوتا ہے ’’ نقلی یا ملاوٹی ثابت کرنے پر دس ہزار روپے انعام‘‘.
از راہ کرم ہمارے قارئین کو بتائیں کہ وہ کس طرح شہد کا استعمال کرکے مستفید ہو سکتے ہیں اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟
جواب: ہر کھا نے کے بعدنیم گرم پانی میں ۴ قطرے لیموںکا رس،ایک چٹکی سونٹھ کا پاوڑر اور حسب ذائقہ شہد ملا کر پینے سے گیاسسس دور ہوتی ہے ،ہاظمہ درست ہوتا ہے۔ پیٹھ ہلکا رہتا ہے۔ناشتے میں روٹی کیساتھ شہد کھانا اگر معمول بنا لیں تو کئی بیماریوں سے بچا جاسکتاہے۔روز دو سے چار قطرے شہد چٹانے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے۔خون (آئرن )اور کیلشیم کی کمی نہیں ہوگی۔بچے کی نشونما بہتر ہوگی۔بڑھتے بچوںکیلئے: ہر کھا نے کے بعدایک چمچہ شہد استعمال کروانے سے ،بدن میں غذایت کی کمی دور ہوتی ہے اور بچوں کی مکمل نشونما میں حیرت انگیز مدد ملتی ہے۔اور بچوں کی قوت مدافعت(بیماریوں سے لڑنے کی طاقت)بڑھتی ہے۔شہد کو دودھ میں ملا کر ، روٹی یا بر ڈ کیساتھ استعمال کروایا جاسکتا ہے۔کمزور بچوں کو : دودھ میں شہد کیساتھ ایک چٹکی اسگندھ ناگوری کا سفوف ملا کر دن میں دو تین مرتبہ استما ل کروانے سے کمزوری دور ہوگی۔نزلہ، زکام یا کھانسی میں : دو قطرے کلونجی کے تیل میں شہد ملا کر دن میں دو تین مرتبہ استما ل کروانے سے آرام ملیگا۔َٔجسمانی اور ذہنی تھکاوٹ کے وقت: ایک گلاس پانی میں دو چمچہ شہد ،حسب ذائقہ لیموںکا رس ملا کر پلانے سے بدن چاق و چوبند اور ذہن تروتاذہ ہو جا تا ہے۔اسپورٹس مین کیلئے شہد کا استعمال انتہائی مفید ہے۔کھانے کے بعد شہدکے شربت میں لیمو ، سونٹھ اور حسب ذائقہ نمک لاہوری ملا کر استعمال کرنے سے بدن ہلکہ پھلکہ اور چست رہتا ہے۔صبح نہارپیٹ نیم گرم پانی میں شہد ،لیموں اور لاہوری نمک استعمال کرنے سے پیٹ ہلکا اور دن بھر چستی پھرتی بنی رہتی ہے۔عمر رسیدہ لوگوں کیلئے : بڑھاپے کی بیماریوں اور کمزوریوں میں شہد کا استعمال انتہائی مفید ہے۔موسم سرما سے جڑی بیماریوں میں گرم دودھ میں شہد اور زعفران ملا کی دن میں دو مرتبہ استعمال کریں ۔کمزوری،نقاہت اور دردوں کیلئے : کھانے سے پہلے دودھ میں شہد او ر اسگند کا سفوف ملا کر استعمال کریں۔اور کھانے کے بعدآدھا چمچہ شہد چاٹ لیں، ہاظمہ درست ہوگا اور گیسس کی شکایت دور ہوگی۔آدھا سر کا درد : درد کی حالت میں مخالف ناک (نتھنے )میں شہد کا ایک قطرہ ڈالنے سے ،شدت کا درد بھی حیرت انگیز طریقے سے غائب ہو جائیگا۔دانت کا درد : شہد اور سرکہ ملا کر اچھی طرح کلی کرنے سے دانتوں میں موجود سڑن نکل کر درد سے راحت ملیگی، اور مسوڑے مظبوت ہونگے۔انار کے چھلکے کو پانی میں پکا لیں اور چھان لیں۔ روزانہ اس میں شہد ملا کر کلی کرنے سے دانت مضبوت ہو تے ہیں اور چھالوں سے آرام ملتا ہے۔آنکھوں کیلئے : ایک گلاس پا نی میں ایک چئکی نمک اور شہد ڈال کرصبح وشام آ۔نکھوں کو دھونے سے ، آنکھوں کی کھجلی اور آنکھ میں پا نی جانے کی شکایت کم ہوگی۔حلق کی بیماریاں : (درد اور سوجن ) گرم پانی میں شہد ملا کر غرارا کریں۔آواز کا بیٹھنا : کالی مرچ کا پاوڈر، ہنگ کا پاوڈر، رائی کا پاوڈر اور زعفران کا پاوڈر ہموزن لے کر شہد میں ملا کر رکھ لیں ۔ منھ میں رکھ کر آہستہ اآہستہ منھ میں گھول کر نگلیںآواز صاف ہوجائیگی۔دل کی بیما ریوں اور کولیسٹرال کیلئے : ارجن کی چھال کا پاوڈر ایک چمچہ ، دو پیالی پانی میں ہلکی اآنچ پر پکا کر ایک پیالی بنا ئیں۔ اس میں ایک چمچہ شہد ڈالکر دن میں تین بال غذا سے پہلے پی لیں۔ دل کی شریا نوں کو مضبو تی ملیگی اور کولیسٹرال کم ہوگا۔شوگر کے مریض جا من کا شہد استعمال کریں۔شہد ایک چمچ اور بادام کا تیل ایک چمچ ، اچھی طرح ملا کر نہارپیٹ اور شام کھانے سے پہلے کھالیں۔ہر کھانے کے بعد ایک چٹکی کالی مرچ کا پاوڈر، دو چٹکی سونٹھ کا پاوڈراور آدھی چٹکی لاہوری نمک شہد میں ملا کر چاٹ لیں۔پیشاب کے انفکشن کیلئے: ۱)شہد، لیموںکاعرق، پھٹکڑی بریاںاور ایک چٹکی شورا پانی میں گھول کرصبح نہار پیٹ پینے سےپیشاب کے انفکشن کم ہوگا اور پیشاب کھل کر آئے گا۔ہر کھانے کے بعد شہد میں کلونجی کے ۳۔۲ قطرے ڈال کر چا ٹیںبہت فائدہ ہوگا۔بدن میں کھجلی اور دھبوں کیلئے :شہد برہمن ڈنڈی کا پاوڈر آدھا چمچ اور لیچی کا شہدایک چمچ ملا کر ہر کھانے کے آدھا گھنٹے کے بعد کھائیں۔قبض کیلئے رات میںسونے سے پہلے بھارت لاکسو پراش کھائیں۔
کینسر کیلئے:زخم کا پھایہ : زخم کو صاف کرکے شہد کا پھایہ ڈالکر پٹی باندھیں۔آگ سے جلی ہوئی جگہ پر شہد کا لیپ کرتے رہنے سے زخم بہت جلد سوکھ جاتا ہے اور نشان بھی صاف ہوجاتا ہے۔چوٹ کے نیلے پن پر شہد اور نمک کا لیپ لگانے نے جمع ہوا خون تحلیل ہوجاتا ہے۔
افیون کا زہر : شہد کا شربت پلانے سے زہریلا پن قئے کے ذریعے باہر نکل جائیگا ۔ بار بار پلا ئیں جب تک قئے بند نہ ہوں۔اس کے بعد شہد چٹائیں جسم میں جلد طاقت بحال ہوگی۔پرانہ زخم (ناسور) : شہد اور نمک لاہوری ملا کر زخم پر لگائیں۔موسم کی تبدیلی والی بیماریوں میں۔ شہد کا شربت بنا کر پینے سے ہر قسم کی بیماریوں سے حفاظت ہوگی۔جلدی امراض : داغ ،دھبہ وغیرہ میں شہد اور سرکہ اور نمک ملا کر لگانے سے فائدہ ہوگا۔ بالوں میں لگانے سے جوئیں مر جا تی ہیں۔گلے کادرد ، گلا بیٹھنا ، لیمو کے عرق میں شہد ملا کر استعمال کرئیں۔دل کی طاقت اور فالج کا اثر دور کرنے کے لئے : عرق گائو زبان ۱۰۰ گرام کو ہلکا گرم کرکے شہد ملا کر پیں۔گرمی کی بے چینی میں: سیب کا سرکہ اور شہد ملا کر تھوڑا تھوڑااستعمال کریں۔شوگر کے مریضوں کی توانائی کیلئے : جامن کا شہد اور۴ رتی شیلا جیت ملا کر صبح نہار پیٹ یا شام سوتے وقت چاٹ لیں۔دل کی طاقت اور گھبراہٹ کیلئے : شہد کا ایک چمچہ روزانہ سونے سے پہلے۔شدید زکام میں : آدھ لیمو کا عرق اور ۲ چمچہ شہد چاٹ لینے سے فوری فا ئدہ ہوتا ہے۔سردی ،کھانسی : ایک چمچہ شہد اور ۵ قطرہ کلونجی کا تیل ملا کر چاٹ لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *