Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کوسہ ممبرا یونٹ کی جانب سے نادار طلبہ میں اسکالر شپ کی تقسیم

by | Jul 24, 2019

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کوسہ ممبرا یونٹ کی جانب سے نادار طلبہ میں اسکالر شپ کی تقسیم

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کوسہ ممبرا یونٹ کی جانب سے نادار طلبہ میں اسکالر شپ کی تقسیم

ممبرا: ہندوستانی مسلمانوں کی قدیم ترین تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی کوسہ ممبرا یونٹ نے کوسہ ممبرا کے مسلم و غیر مسلم طلبہ کو رواں تعلیمی سال کے لئے تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرنے کے لئے زمزم ہال (کھڑی مشین روڈ) میں ایک تقریب منعقد کی،جس میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکرٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی دامت برکاتہم ، مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر، ممبرا پولس محکمہ کے اعلی افسر مجاور سر، شہر کے معززین ، جمعیۃ کے بہی خواہان اور جمعیۃعلماء کوسہ ممبرا کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اس تقریب میں معزز مہمانوں اور ذمہ داران جمعیۃعلماء کے بدست طلبہ کو تقریباً پونے دو لاکھ روپئے چیک اور نقدی روپئے کی شکل دیا گیا، جس میں ابتداء سے لیکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء شامل ہیں۔ اس موقع پر مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب نے جمعیۃ علماء کے دو تاریخی فیصلے متحدہ قومیت اور الیکشن کی سیاست سے دستبرداری کا ذکر کرتے ہوئے جمعیۃ کے دیگر عدیم المثال کارناموں اور علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی، تعلیمی وظائف کے چیک کی تقسیم سے قبل ممبراپولس اسٹیشن کے سینئر پولس افسر مجاور سر نے خطاب کیا،دوران خطاب انہوں نے طلباء اور ان کے سر پرستوں کو تعلیم کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ جب جمعیۃ کی مخلص ٹیم آپ کے ساتھ ہے تو اعلی تعلیم دلانے سے اپنے بچوں کو پیچھے نہ رکھیں، اسی طرح روزنامہ معیشت کے ایڈیٹر دانش رریاض صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں پڑھائی کے لئے پیسہ کا نہ ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہےکیونکہ تعلیم کے نام پر خرچ کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہےلیکن المیہ یہ ہے کہ تعلیم کے میدان میں آگے آنے والے لوگوں کی کمی کا سامنا ہے، العاقب ٹور اینڈ ٹراول کے مالک نیاز ناخوا صاحب اور سماجی خدمتگار سیف پٹھان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔۔ اس تقریب میں ممبرا جمعیۃ کے صدر مولانا عبد الوہاب قاسمی ، سرپرست مولانا فرید احمد قاسمی، اراکین جمعیۃ مولانا محمد سعد قاسمی، مولانا ذاکر سابلے، مولانا شفیق الرحمن ندوی، قاضی عبد اللہ نور قاسمی، مولانا امین الاسلام، حافظ ایاز ، حافظ مخدوم حافظ عبد الحفیظ، جناب حنیف صدیقی وغیرہ نے شرکت کی ، اور صدر محترم کی پر مغز دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...