معاشی پیشہ : اتفاقی یا سوچا سمجھا منصوبہ؟

 سی اے سلمان کے کےSalman K K

بی کم ، سی اے، سی ایم اے

اسسٹینٹ جنرل مینیجر

سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا، ممبئ

سمندرسب کے لئےعام ہے

کچھ لوگ اس سے موتی نکالتے ہیں

کچھ لوگ اس سے مچھلی نکالتے ہیں

کچھ لوگ وہ ہیں جو سمندر سے پائوں گیلا کرکےنکلتےہیں

دنیا سب کے لئےعام ہے، لیکن یہاں کسی انسان کو وہی ملتا ہے جس کے لئے وہ محنت کرتا

  سی اے، سی ایس، سی ایم اے، یہ بہت ہی بہترین کیریئر کے متبادل ہیں اوراس کی امکانی صلاحیت میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ بہت سارے لوگ یہ جان کرحیران ہوں گے کہ چارٹرڈاکائونٹینٹ/ کوسٹ اکائونٹینٹ/ کمپنی سکریٹری بننے کے لئے ڈگری کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ یہ جانتے ہوں گے اس پروفیشن کے لئے سادہ طورپرکامن پروفیسنسی ٹسٹ {سی پی ٹی}  یا فائونڈیشن کورس کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک ایسا طالبعلم جودسویں کلاس پاس ہو وہ بھی سی پی ٹی میں رجسٹریشن کراسکتا ہے اورپلس ٹویعنی بارہویں کلاس پاس کرنے کے بعد سی پی ٹی کے امتحان میں بیٹھ سکتا ہے۔ اسی طرح وہ طالبعلم جو بارہویں کے امتحان میں بیٹھ چکاہے وہ بھی فائونڈیشن کورس کے لئے رجسٹریشن کراسکتا ہےاورفائونڈیشن امتحان میں شریک بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک شخص اعلی تعلیم کے میدان میں کام کرتے ہوئے بھی اس کورس کوکرسکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ ترطلباخاص طور سے وہ طلبا جو دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ، وہ ان کورسسز کو اتفاقی طور پر لیتے ہیں وہ انھیں چوائس کے طور پرنہیں لیتےاوروہ بھی گریجویشن یعنی بی اے کے بعد ایسا کرتے ہیں۔ بلا شبہ ایسا اس لئے ہوتا ہے کیوں کہ ان کے سامنے کوئی منصوبہ نہیں ہوتا۔ فکر نہ کریں آپ ان کورسسز کے ساتھ ہی فاصلاتی تعلیم کے نظام کے تحت تین سال برباد کئے بغیر گریجویشن بھی کرسکتے ہیں۔ اگر کوئی شخص محض 21 سال کی عمرمیں عالمی ٹینس کھلاڑی یا کرکیٹر بن سکتا ہے تو ہمیں سی اے/ سی ایس/ سی ایم اے بننے کے26 – 28  سالوں تک کیوں انتظار کرنا چاہئے۔

کورس اسٹریکچر

چارٹرڈ اکائونٹینسی

سی اے کورس تھیوریٹیکل اسٹڈی کا مکس ہوتا ہے اور اس کے لئے تجربہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ تجربہ وتربیت کے لئے آپ کو تین سال چاہئے تاکہ آپ کسی پریکٹیسنگ چارٹرڈ کائونٹنٹ کے ساتھ کام کرسکیں۔ اسی تجربہ کاری کو آرٹیکل شپ کہتے ہیں۔ جدید ٹریننگ اسکیم کے تحت آپ ساڑھے چارسال میں سی اے کرسکتے ہیں۔

چارٹرڈ اکائونٹینسی کورس کے تین مرحلے ہوتے ہیں:

کامن پروفیسنسی ٹسٹ

انٹرمیڈیٹ کمپیٹنس پروفیشنل انٹگریٹڈ کورس

فائنل کورس

 پیارے گریجویٹ، آپ کے لئے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔ آپ جانتے ہوں گے کہ کامرس گریجویٹ / پوسٹ گریجویٹ 55 فیصد پوسٹ گریجویٹ 60  فیصد طلبا جنھوں نے انٹرمیڈیٹ لیول کے امتحان میں کامیابی حاصل کرلی ہے جیسے آئی سی ایس آئی یا آئی سی ایم اے آئی وغیرہ، وہ براہ راست چارٹرڈ اکائونٹینسی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

 کمپنی سکریٹری

 کمپنی سکریٹری کورس کے تین مراحل ہوتے ہیں

 فائونڈیشن پروگرام

ایگزیکیوٹیو پروگرام

پروفیشنل پروگرام

 ان امتحان میں کامیابی کےعلاوہ طلبا کوعملی تربیت حاصل کرنے کی بھی ضرورت ہوگی اوریہ ٹریننگ پندہ مہینوں کاہوگا۔ جن لوگوں نے تاخیرکردی ہے انھیں اداس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ گریجویٹ اور پوسٹ گریجو یٹ یا وہ طلبا جنھوں نے انٹرمیڈیٹ لیول کاامتحان جیسے آئی سی اے آئی یا آئی سی ایم آئی، کرلیا ہے وہ براہ راست کمپنی سیکریٹری کورس کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

 کوسٹ مینجمنٹ اکائونٹینسی

کوسٹ اکائونٹینسی کورس تین مرحلے میں ہوتا ہے:

 فائونڈیشن لیول

انٹر میڈیٹ لیول

فائنل لیول

 آپ نے ابھی بہت تاخیرنہیں کی ہے۔ گریجویٹ اورپوسٹ گریجویٹ یاوہ طلبا جنھوں نے انٹرمیڈیٹ لیول کےامتحان جیسے ICSI یا ICAI کرلیا ہے وہ کوسٹ اکائونٹینسی کورس میں براراست داخلہ لے سکتے ہیں۔

 کوچنگ

 ریجنل کونسل اور ICAI/ICSI/ICMAI کے چیپٹرس کوچنگ کراتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ پرائیوٹ کوچنگ سینٹر کا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 کریئر پروسپکٹس

 ایک چارٹرڈاکائونٹینٹ کی حیثیت سے آپ کومعیشت اورٹیکس انتظامیہ میں اہم رول ادا کرنا ہے۔ کمپنی ایکٹ کے تحت صرف سی اے ہی آڈیٹر کےعہدے پرفائزہو سکتا ہے۔ بہت سارے کاغذات اوردستاویزات ہوتے ہیں جن کی تحقیقی چارٹرڈ اکائونٹینٹ کوکرنا پڑتا ہے۔ مینیجمنٹ کنسلٹینسی ایک دوسرا میدان ہے۔ اس میں بھی آپ اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

ترقی پذیرمعیشت کو ہمیشہ قانونی چیک اوربیلنس کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ معیشت پٹری سےاترنہ جائے۔ یہ تمام چیزیں کمپنی سکریٹری کےتحت آتی ہیں۔ کمپنی سکریٹری کے مواقع کارپوریٹ سیکٹرمیں کافی بڑھ گئے ہیں۔ آئی سی ایس آئی نےاس بات کا اندازہ لگا یا ہے کہ  2020 تک ہندوستان کو 50,000 کمپنی سکریٹریز کی ضرورت ہوگی۔ فی الحال ضرورت کا نصف حصہ ہی موجود ہے۔ چنانچہ اس میدان میں ملازمت کے مواقع کافی بڑھ گئے ہیں۔

کوسٹ اکائونٹینٹ کا مطالبہ کافی بڑھ گیا ہے۔ آپ اپنا کنسلٹینسی خودکھول سکتے ہیں اوراپنا خود کا بزنس کر سکتے ہیں۔ کاسٹ آڈیٹ/ اسپیشل آڈیٹ/ اکسپورٹ اورامپورٹ سرٹیفیکیشن کنسلٹینسی کے میدان میں آپ  اپنا کام کرسکتے ہیں۔ کوسٹ مینیجمنٹ، کوسٹ میں تخفیف اوردوسرے بہترمنصوبہ کو نافذ کر کے آپ اپنی صلاحیت کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

قانونی پوزیشن اورپیشہ ورانہ مہارت کے ذریعہ کوئی شخص سی اے/ سی ایس/ سی ایم اے کے میدان میں جاتا ہے جبکہ باصلاحیت پروفیشنلس اکائونٹس،معیشت، بینک پی ایس یو کارپوریٹ افیئرس وغیرہ میں جا سکتے ہیں۔ آپ خود آزادانہ طور پرپریکٹس بھی کرسکتے ہیں۔  سچی بات یہ ہے کہ ہرروزاس قسم کے پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والوں کی طلب بڑھ رہی ہے۔

حکومت اورتجارتی ومعاشی دنیا کو آزادانہ طورپرکام کرنے والے پرو فیشنلس کی ضرورت ہوتی ہے جوان کے معاملات کوٹھیک کرسکیں۔ دنیا کے معاشی نظام میں اس قسم کے پروفیشنس سے جڑے لوگ اہم کردارادا کررہےہیں۔

 کلائمیکس

میں آپ سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ برائےمہربانی منصوبہ بنانے میں ناکامی کا شکار نہ ہوں۔ اگر آپ اپنے چوائس کے بارے میں فیصلہ آج ہی نہیں کریں گے توممکن ہے کہ کل اتفاقات آپ کی قسمت کا فیصلہ کریں۔ یہاں میں مینیجمنٹ سے متعلق معروف قول نکل کرنا چاہتا ہوں۔ : “ہم کہاں ہیں اورکہاں پہنچناچاہتے ہیں،اس خلا کو “منصوبہ”  پرکرتا ہے”

چند معروف اور متعلقہ ویب سائٹ جسے آپ وزٹ کرنا چاہیں گے

www.icai.org   انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹینٹس آف انڈیا

www.icsi.edu  دی انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا

 www.icmai.in  دی انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اکائونٹینٹس آف انڈیا

زندگی باکسنگ میچ کی طرح ہے

شکست کا اعلان اس وقت نہیں کیا جا تا جبکہ آپ گرگئے ہوں

شکست کا اعلان اس وقت کیا جا تا ہے جب آپ اٹھنے سے انکارکردیں

 

نوٹ: اوپرظاہرکئے گئےتمام خیالات ہمارے اپنے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *