
ممبرا میں ایس آئی او کی ’’ایک خدا ا ور ایک انسانی خاندان‘‘دعوتی مہم
کثیر تعداد میں غیر مسلموں سے ملاقات کر کے شکوک و شبہات رفع کرنے کی کوشش کی گئی
ممبرا :(پریس ریلیز) آئے دن یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ ہمارے ملک میںرنگ،نسل اورذات پات کی بنیاد پر ظلم وزیادتی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیںـــ اسی کے پیش نظر’’ ایس آ ئی او‘‘ ساؤتھ مہاراشٹرا نے ایک مہم کا انعقادکیا ہے جس کا نام ’’ایک خدا ا ور ایک انسانی خاندان‘‘ہے۔ یہ مہم ۲۱ ستمبر تا ۳۰ ستمبر ۲۰۱۹ دس روز تک جاری رہے گی جس کے ذریعہ ’’ایس آئی اوـ‘‘معاشرے میںامن وانصاف،ہم آہنگی اور بھا ئی چارہ کے پیغام کو عام کرنا چاہتی ہے۔ایس آئی او یہ سمجھتی ہے کہ ایک خدا پر ایمان اور اس کی اطاعت ہی وہ واحد چیز ہے جس کے ذریعہ سے انسانوں کے درمیان مفاہمت و ہمدردی کا جذبہ پیدا ہو سکتا ہے۔آرگنائزرس کا کہنا ہے کے نوجوانوں کو اپنی مصروف زندگی سے کچھ وقت نکال کر اپنے وجود سے متعلق چند اہم سوالات پر غور کرنا چاہیے، جیسے کے انسان کو کس نے پیدا کیا؟ اور اسکی زندگی کا مقصد کیا ہے؟ آج سوچنے سمجھنے والے اشیاء و سامان کے بنانے والے اس کے پیچھے مقصد اور استعمال کے طریقوں پر تو خوب غور کرتے ہیں لیکن خود اپنے وجود اور اس کے مقصد سے ناواقف ہیں۔ یہ بڑی خودغرضی کی بات ہے کہ ہم اس دنیا میں تمام نعمتوں سے تو بھرپور فائدہ اٹھائیں لیکن اس ذات کے شکرگزار نہ بنیں جس نے یہ سب نعمتیں ہمیں عطا کی ہیں لہذا ہمیں اس دنیا کے خالق کے بارے میں سنجیدہ ہو کر سوچنا چاہیے اسی ضمن میں ایس آئی اوممبرا نے ۲۲ ستمبر کو اسلامک سینٹر میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھاجس کے ذریعہ ’’ایس آئی او‘‘نے مہم کی تفہیم کرائی اور یہ بتایا کہ دعوت مسلمانوں کا اہم فریضہ ہے ساتھ ہی یہ بتایا کہ ہر مسلمان پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ برادران وطن تک اسلام کے پیغام کو واضح طور پر پہنچائے۔ اسی سلسلے میں ممبرا کے متفرق مقامات پر ایس آئی اوکے کارکنان نے دعوتی لٹریچر،پمفلٹ اور کتابچے برادران وطن میں تقسیم کئے ۔اس کے علاوہ ممبرا فائر بریگیڈ(fire brigade) میں کام کرنے والے افراد کے ساتھ دوپہر کے وقت کھانے کی دعوت کا اہتمام کیا گیا اور ساتھ ہی ان تک تو حید، رسالت اور آخرت کے پیغام کو پہنچا یا گیا ۔اتوار کے روز ممبرا کے ـ’’ایم گیٹ‘‘ پر دعوتی اسٹال لگا یا گیا اور لوکل ٹرین میں سفر کرنے والے لوگوں کے ساتھ گفتگو کے ذریعہ اسلام کی تعلیمات کو ان کے گوش گزار کیا گیا۔