غلط طریقے سے جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے پر مقامی امیرناراض
ممبرا(معیشت نیوز) کلوا ممبرا سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے امیدوار سیٹنگ ایم ایل اے جیتندر اوہاڈ کی جانب سے جماعت اسلامی ہند ممبرا کا اپنی حمایت میں اعلان شائع کروانا مہنگا پڑگیا ہے۔جماعت اسلامی ہند ممبرا کے امیر جاوید شیخ نے ایک پریس ریلیز شائع کرکے اعلان کیا ہے کہ این سی پی نے ان کی تحریک کا نام غلط طور پر استعمال کیا ہے ۔جماعت اسلامی ہند ممبرا نے این سی پی کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے۔ پریس ریلیز میں درج ہےکہ ’’جماعت اسلامی ہند ممبرا کا نام پچھلے دنوں اردو اخبارات میں این سی پی کے اشتہار میں شائع کیا گیا تھا۔اس بلا اجازت شائع کردہ رائے کا جماعت اسلامی ہند ممبرا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جماعت اسلامی ہند ممبرا کا نام کسی بھی اشتہار میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔‘‘
دلچسپ بات یہ ہے کہ جماعت اسلامی ہند کے لوگ اردو اخبارات میں شائع ہوئے اشتہار سے نہ صرف ناراض ہیں بلکہ انہوں نے عملی طور پر جیتندر اوہاڈ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک رکن جماعت نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کی حرکت کے ذریعہ جماعت اسلامی کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں عملی طور پر اس کا جواب دینا چاہئے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے۔‘‘

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...