جانیںآسرا کو آپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹڈکے بارے میں

Aasra

بین الریاستی سوسائٹی بالحاق رجسٹریشن نمبر (MSCS/CR/115/2000)

تعاون اورشراکت کی بنیادوں پر مبنی غیر سودی بینکنگ اور فائنانس ادارہ

ملک میں غیر سودی بینکنگ اور فائنانس کی نئی پہل
یوں تو ہندستان میں غیر سودی بینکنگ کے نام پر بہت سی کوششیں ہوتی رہی ہیں لیکن آسرا پہلی ملٹی اسٹیٹ (بین الریاستی)سوسائٹی ہے جو ڈیجیٹل ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کوربینکنگ کی سہولت کے ساتھ ساتھ غیر سودی بینکنگ کی خدمات فراہم کرا رہی ہے۔ حکومت ہند کے وزارت زراعت نے ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ (MSCS Act) کے تحت آسرا کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹڈ کے رجسٹریشن کو منظور کرتے وقت اس کے ضمنی قوانین (Bye-laws) کو بھی منظوری دے کر، آسرا کو ملک کی 16بڑی ریاستوں میں غیر سودی بینکنگ اور فائنانس کے کاروبار کو پھیلانے کی قانونی اجازت دے رکھی ہے۔

آسرا کی چند خصوسیات
بڑی ملٹی اسٹیٹ سوسائٹی ڈپوزٹس کی مختلف اسکیمیں
بلا سودی فائنانس کی سہولت کور بینکنگ سوفٹ ویئر
منی ٹرانسفر کی سہولت موبائل بینکنگ ایپ
پری پیڈ اے ٹی ایم کارڈ مالی شمولیت کی الگ کمپنی

زندگی اور اس سے آگے کی بینکنگ!

کھٹائو بلڈنگ، پہلا منزلہ، ۴۴، بینک اسٹیرٹ، فورٹ، ممبئی ۔ ۴۰۰۰۰۱
فون نمبر : 91-22-2266 0109 / 3429 / 5121
Email:info@aasrafinance.com, URL:www.aasrafinance.com
آسرا : اب کور بینکنگ خدمات کے ساتھ
ستمبر 2018 میں سوسائٹی نے طے کیا کہ وہ اپنے ممبران کو بلا سودی بینکنگ کے ساتھ ساتھ کور بینکنگ کی سہولیات بھی فراہم کرائے گی تاکہ آئندہ انہیں بنیادی بینکنگ خدمات کے لئے کسی بینک میں جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ اس طرح 3 اکتوبر2019 سے کور بینکنگ سافٹ ویئر اپنانے کے بعد سوسائٹی کا کاروبار پوری طرح آن لائن اور ڈیجیٹل ہو گیا ہے ۔ اب سوسائٹی کے کسی بھی برانچ کا کوئی بھی ممبر کہیں سے بھی بینکنگ کی سہولیات حاصل کر سکتا ہے اور کسی بھی بینک کے کسی بھی کھاتے میں رقم بھیچ سکتا ہے اور کسی بھی بینک سے اپنے کھاتے میں رقم منگوا سکتا ہے ۔
آسرا موبائل ایپ اور ڈیلی منی کلیکشن (پگ می) ایپ
موبائل ایپ کے ذریعہ ،کوئی بھی ممبر، کبھی بھی، کہیں سے بھی ،اپنے اکائنٹ کا استعمال کر سکتا ہے ۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور (Google Playstore) سے ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دفتر سے باہرپگ می ایجنٹس(Pigmy Agents) ڈیلی منی کلیکشن ایپ کے ذریعہ ممبران کے گھر یا دکان پر جا کر ان کو دفتر کے اوقات کے علاوہ بھی بینکنگ خدمات فراہم کر ا تے ہیں۔
اکائنٹ کا استعمال کبھی بھی لاگ ان آئی ڈی و پاس ورڈ
ٹرانزیکشن آئی ڈی و پاس ورڈ او ٹی پی (OTP)موبائل پر
ایپ کے ذریعہ جمع و نکاسی ایپ کے ذریعہ منی ٹرانسفر
ایپ سے کارڈ میں رقم ڈالنا
رعایتی شرحوں پر منی ٹرانسفر کی سہولت
منی ٹرانسفر کی شکلیں (آسرا کے اندر یا آسرا کے باہر منی ٹرانسفر) ٹرانسفر فی
اگرممبر اپنے ایک اکائنٹ سے دوسرے اکائنٹ میں رقم ٹرانسفر کرے ، تو ۔۔۔ مفت
اگرممبر آسرا کے دوسرے ممبر کے اکائنٹ میں رقم ٹرانسفر کرے ، تو۔۔ Rs. 1.0
NEFT/RTGS کے ذریعہ دوسرے کسی بینک میں رقم بھیجے ، تو ۔۔۔۔ Rs. 2.5
پری پیڈ اے ٹی ایم ( ATM)کارڈس
اپنے ممبران کو ڈیجیٹل کور بینکنگ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ نقدی کی سہولیات فراہم کرانے کی غرض سے سوسائٹی پری پیڈ اے ٹی ایم کارڈس جاری کرتی ہے جس کے ذریعہ ممبر اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے کے علاوہ آن لائن یا آف لائن شوپنگ(خریداری) بھی کر سکتا ہے۔ کارڈ پانے کے لئے ممبر کو شروع میں354 روپئے دینے ہوتے ہیں، اور سالانہ 236روپئے کا سروس چارچ بھرنا ہوتا ہے۔ اسپانسرڈ بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر کوئی چارج نہیں لگتا ہے، البتہ دیگر بینکوں کے اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے پر فی ٹرانزیکشن20روپئے لگتے ہیں۔
ڈیبٹ کارڈ سے بہتر ہوتا ہے پری پیڈ اے ٹی ایم کارڈ
اکائونٹ کا سارا پیسہ کارڈ میں نہیں رہتاہے حسب ضرورت ممبر کارڈمیں خود پیسے ڈالتا ہے
کارڈ میں ایک لاکھ روپئے تک رکھے جا سکتے ہیں سال میں کل دس لاکھ کے ٹرانزیکشن ہو سکتے ہیں
کارڈ پر کئی طرح کے ڈسکائونٹ آفر س ملتے ہیں کارڈ پر کل دو لاکھ کا حادثاتی انشورنس ملتا ہے
عافیہ ۔ مالی شمولیت کے لئے خاص کمپنی
ملک میں غیر سودی بینکنگ پر کوئی سرکاری ضوابط نہ ہونے کی حالت میں مختلف بلا سودی تنظیمیں اپنے انداز سے کام کرتی رہی ہیں۔ کبھی کہیں لوگوں کو اچھا منافع ملا تو کہیں عوام کا سرمایہ ہی ڈوب گیا۔
عام لوگوں میں اتنی سمجھ بوجھ نہیںہوتی ہے کہ وہ یہ پرکھ سکیں کہ کس ادارے یا کمپنی کو رقم جمع لینے کا قانونی اختیار حاصل ہے اور کسے نہیں ؟ یا کہاں ان کا سرمایہ زیادہ محفوظ رہے گا؟ اس لئے عوام کے بیچ مالیات سے متعلق بنیادی تعلیم و ہنر فراہم کرانے کی غرض سے آسرا نے AFIA (Aasra Financial Inclusion Associates Pvt. Ltd.) کے نام سے ایک نئی کمپنی رجسٹرڈ کرائی ہے ، جو شہری علاقوں میں وارڈ سطح پر اور دیہی علاقوں میں تعلقہ سطح پر اپنے ایسوسی ایٹس کے ذریعہ عوام میں مالیاتی علم و ہنر پھیلانے کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی بھی کرے گی۔ مالی شمولیت کے لئے آسرا نے عافیہ کے ساتھ لمبی مدّت تک کے لئے قرار بھی کر رکھا ہے کہ آسرا کے لئے مالی شمولیت کا کام عافیہ کے ذریعہ ہی کیا جائے گا۔
عافیہ کے ایسوسی ایٹ بن کر مالی شمولیت کو آگے بڑھائیں ۔
اگربینکنگ اورفائنانس کی جانکاری رکھنے وا لا کوئی شخص عافیہ کے ایسوسی ایٹ کے طور پر عوام کی خدمت کر نا چاہے تو پہلے اسے آسرا کا ممبر بن کر اپنے کھاتا میں مطلوبہ رقم جمع کرانی ہوگی، اس کے بعد ا سے آسرا کاموبائل کلیکشن ایپ دیا جائے گا، جس سے وہ آسرا کے ممبروں کا کھاتہ کھول کر اس میں رقم جمع لے سکے گا یا نکال کر دے سکے گا۔ مالی شمولیت کی خدمات کے بدلے آسرا کمیشن دیتی ہے جس سے کہ عافیہ اپنے ایسوسی ایٹس کو مالی اجرت دے پاتی ہے۔عافیہ کے ایسوسی ایٹس آسرا کی جانب سے بینکنگ اور فائنانس کی خدمات کے علاوہ دیگر مالی خدمات بھی فراہم کراتے ہیں، جیسے اسٹاک مارکٹ میں سرمایہ کاری اور حلال طبی انشورنس وغیرہ۔
آسرا کی جانب سے غیر سودی ڈپوزٹ اسکیمس
مختلف بلاسودی جمع اسکیمیں
مختلف جمع اسکیموں کی افادیت
بچت (Saving) جمع کھاتا
ممبران اپنی انفرادی بچت کی رقم رکھ سکتے ہیں
چالو (Current) جمعکھاتا
ممبران کے کاروباری لین دین کے لئے خاص ہے
وقف(Endowment) جمع کھاتا
ممبران وقف کی نیت سے رقم جمع کر سکتے ہیں
سیاحت (Tourism) جمع کھاتا
حج یا و عمرہ کے علاوہ دیگر سیاحت کے لئے رقم جوڑیں
سرمایہ کاری (Investment)کھاتا
شرکت اور مضاربت کی بنیاد پر سرمایہ کاری کے لئے
رکرنگ (Recurring) جمعکھاتا
سرمایہ کاری کی غرض سے متواتر رقم جوڑ نے کا کھاتا
رہائشی (Housing) جمع کھاتا
رہائش کے لئے رقم جوڑتے رہیں اور منافع بھی پائیں
چوں کہ بچت کھاتا، چالو کھاتا، وقف کھاتا اور سیاحت کھاتوں میں جمع شدہ رقم کو سوسائٹی کہیں شرکت یامضاربت پر نہیں لگاتی، اس لئے ان کھاتوں پر سوسائٹی کوئی منافع بھی نہیں دیتی ہے۔ لیکن سرمایہ کاری کھاتا، رکرنگ کھاتا اور ہائوسنگ کھاتا میں جمع شدہ رقومات کو سوسائٹی کاروبار یا رہائشی پروجیکٹ میں لگاتی ہے اور اس پر ملنے والے نفع (یا نقصان) میں سے اپنی اجرت کاٹ کر ممبران تک پہنچاتی ہے۔ عام طور سے سرمایہ کاری کھاتوں پر سالانہ9 سے12 فیصد اور، رکرنگ و ہائوسنگ کھاتوں پر سالانہ6 سے 9 فیصد کا منافع دیکھا گیا ہے۔ کسی خاص پروجیکٹ میںملنے والے منافع کے کم یا زیادہ ہونے سے متوقع منافع کی شرح کم یا زیادہ بھی ہو جاتی ہے۔
نوٹ : سوسائٹی اپنی جانب سے وقف ڈپازٹ کا کھاتامفت میں کھولتی ہے، جب تک چالو کھاتا کے لئے 500روپئے لیتی ہے۔ دیگر تمام کھاتے صرف دو سو روپئے میں کھولے جاتے ہیں۔
آسرا کے ذریعہ غیر سودی فائنانس کی اسکیمیں
اپنے ممبران کو ان کی جمع شدہ رقومات پر آسرا کی جانب سے جومنافع دیا جاتاہے وہ مندرجہ ذیل مالیاتی کاروبار کے ذریعہ جائز اور حلال طریقے سے کمایا جاتا ہے۔
جوائنٹ اسیٹ لیز (Joint Asset Lease)
جوائنٹ اسیٹ لیزکے ذریعہ عوام کو سود سے بچتے ہوئے گھر یا دکان وغیرہ خریدنے میں مدد کی جاتی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت آسرا اور اس کے ممبر کے ذریعہ مکان یا دکان وغیرہ کو مشترکہ طور پر اس طرح خریدا جاتا ہے کہ ممبر کو کل رقم کا کم از کم 25 فیصد رقم لگانی پڑتی ہے۔
پھر سوسائٹی اپنے ممبر کو اجازت دیتی ہے کہ وہ کرائے کی اجرت کے ساتھ اس دکان یا مکان کا استعمال کرے، ساتھ ہی اس دکان یا مکان میں آسرا کے حصص (Shares) کو بازار بھائو پر خرید کر اپنی حصہ داری بڑھاتا جائے اور آسرا کی حصہ داری کم کرتا جائے۔جیوں جیوں آسرا کی حصہ داری کم ہوتی جاتی ہے، آسرا کو ملنے والا کرایہ بھی کم ہوتا جاتا ہے۔ اس طرح جہاں آسرا کو کرائے کے علاوہ اس کے شیئر میں اضافی قیمت ملنے سے آمدنی ہوتی ہے، وہیں آسرا کا ممبر دھیرے دھیرے اس دکان یا مکان کے تمام شیئر اپنے نام پر کر لیتا ہے۔ اس کے بعد آسرا اس دکان یا مکان میں اپنی حصہ داری کو قانونی طور پر اس ممبر کے نام پر کر دیتی ہے۔ اس طرح بغیر سود کے دکان یا مکان ممبر کے نام ہو جاتا ہے۔
مائکرو ایکویٹی (Micro Equity)
اس اسکیم کے تحت سوسائٹی اپنے ممبروں کے کاروبار میں شرکت اور مضاربت کی بنیادوں پر سرمایہ لگاتی ہے اور اس سے ملنے والے منافع کو اپنے یہاں رقم جمع کرانے والوں تک پہنچاتی ہے۔
کنزیومر فائنانس (Consumer Finance)
گھریلو ضروریات کے سامان جیسے لیپ ٹاپ، واشنگ مشین، فریز وغیرہ کو خرید نے کے بعد سوسائٹی اس پر اپنا منافع جوڑ کر ممبروں کو قسطوں میں رقم کی ادائیگی پر دیتی ہے۔
آسرا کے ایکزیکیوٹو بورڈ (Executive Board) کے ممبران
۱۔ محمود خان صاحب (صدر )
۲۔ محمدضیاء الرحمٰن صاحب (سی ای او)
۳۔ سید زاہد احمد صاحب (نائب صدر)
۴۔ انوپ کول صاحب (ڈائرکٹر)
۵۔ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن صاحب (ڈائرکٹر)
آسرا کے ممبر بن کر غیر سودی بینکنگ نظام کو فروغ دیں !
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں غیر سودی بینکنگ کا نظام فروغ پائے تو آسرا کے ذریعہ چلائی جا رہی ڈجیٹل غیر سودی بینکنگ نظام سے جڑ کر کام کریں۔ اس کے لئے آپ کو کوئی بہت بڑی قربانی نہیں دینی ہے، بلکہ آپ اپنی زندگی کے معمول سے تھوڑا سا وقت نکال کر بہ آسانی اپنا تعاون دے سکتے ہیں۔ اگر کسی بینک میں آپ کا کھاتا نہیں ہے تو آپ آسرا کا شیئر خریدکرممبر بنیں اور آسرا میں ہی غیر سودی کھاتا کھلائیں۔ اگرپہلے سے کسی بینک میں آپ کا کھاتا ہے تو بھی آپ آسرا کے ممبر بن کر اپنی بچت کی رقم کو سودی بینک میں رکھ کر سودی نظام میں تعاون کرنے کی بجائے آسرا کے اکائونٹ میں رقم جمع کرائیں تاکہ آسرا کی مالی قوت بڑھے اور زیادہ لوگوں تک غیر سودی مالیات پہنچائی جا سکے ۔ آسرا کے ذریعہ غیر سودی بینکنگ اور فائنانس کو فروغ دینے کے لئے آپ تین بنیادی کام کر سکتے ہیں ۔
اگر آپ بینکنگ اور فائنانس کی جانکاری رکھتے ہوں اور آپ کے پاس وقت بھی ہو تو آپ عافیہ کے لئے بطور ایسوسی ایٹ بھی کام کر سکتے ہیں۔ آپ قوم و ملت کو غیر سودی بینکنگ اور فائنانس کی سہولیات فراہم کرانے کے ساتھ ساتھ خود کے لئے عزت کی روزی بھی کما سکتے ہیں۔
آسرا سے جڑنے کے لئے اس کی ممبرشپ فارم اور اکائونٹ اوپنگ فارم اس کی ویب سائٹ (www.aasrafinance.com) سے ڈائن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ آسرا کا موبائل ایپ بھی گوگل پلے اسٹور (Google Playstore) سے ڈائن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ مزید معلومات کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھیں، یا پھر فون یا ای میل پر رابطہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *