Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اے ایم یو میں کلاسیز 31؍مارچ تک معطل، چھٹی اور نویں جماعت کے داخلہ امتحانات ملتوی

by | Mar 17, 2020

AMU

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے کووِڈ 19 (کورونا وائرس) کی روک تھام کے لئے حکومت کی ہدایات کی روشنی میں احتیاط کے طور پر چھٹی اور نویں جماعت کے داخلہ امتحانات کو فوری طور سے ملتوی کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی (اے ایم یو) اور اس کے مراکز واقع ملاپورم، کشن گنج اور مرشدآباد میں سبھی کلاسیز کو 31؍مارچ تک کے لئے معطل کردیا گیا ہے، تاہم سبھی دیگر امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے اور امتحان میں طلبہ ایک دوسرے سے ایک میٹر کے فاصلے پر بیٹھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ چھٹی جماعت اور نویں جماعت کے داخلہ امتحانات بالترتیب 22، اور 29؍مارچ کو ہونے والے تھے۔ داخلہ امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ آج وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں فیکلٹیوں کے ڈین، کالجوں کے پرنسپل، ہالوں کے پرووسٹ اور یونیورسٹی کے دیگر حکام کی مشاورتی میٹنگ میں کیا گیا۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کیمپس میں کوچنگ کلاسیز معطل رہیں گی۔ جو طلبہ اور ملازمین بیرونِ ملک سے آرہے ہیں انھیں گھروں پر الگ تھلگ رہنے کے لئے 14؍دنوں کی خصوصی چھٹی مع ادائیگی دی جائے گی۔انھیں گھر سے ہی کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دوسری طرف جو طلبہ اپنے گھر جانے کے خواہشمند ہیں وہ جاسکتے ہیں۔ وہ دوران سفر حفاظتی تدابیر اپنائیں اور سینیٹائزر وغیرہ کا استعمال کریں۔
چھٹی اور نویں جماعت میں داخلہ کے لئے جن امیدواروں نے فارم بھرا ہے انھیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ داخلہ امتحان کی نئی تاریخوں کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.amucontrollereaxams.com دیکھتے رہیں۔
دوسری طرف ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر مجاہد بیگ نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ ڈائننگ ہال میں کھانے کے وقت بیک وقت 50؍سے زائد طلبہ جمع نہ ہوں اور کرسیوں کے درمیان دوری بڑھالیں۔ انھوں نے بتایاکہ ڈائننگ ہال میں کھانے کا وقفہ بڑھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہر اقامتی ہال میں سینیٹائزر کا دو سیٹ فراہم کیا جائے گا۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ طلبہ اور ملازمین اپنے ہاتھ صابن سے پابندی کے ساتھ وقتاً فوقتاً دھوئیں ۔ کچن میں باورچیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہاتھوں میں دستانے پہنیں ، اپرن پہنیں ۔ طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ہال سے باہر نہ جائیں اور بھیڑبھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...