علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبۂ طبقات الارض کے ۱۷ طلبہ نے گیٹ ۲۰۲۰کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کامیاب ہونے والے طلبہ کے نام ہیں: عرفان علی، رامش مہدی، فراز، محمد سلمان، محمد سلمان، وامق خاں، محمد عاطف رضا، محمد زید، محمد عاصم خاں، غلام آصف، غفران چودھری، سلطان عظیم، صدام حسین، تحریر ایاز، تشکین خاں، شارق انصاری، عادل حسین اور سیف احمد خاں۔ صدر شعبہ پروفیسر اے ایچ ایم احمد نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...