کورونا وائرس پر وزیر اعظم مودی آج شب ۸ ؍ بجے ملک سے خطاب کریں گے

Narendra Modi

نئی دہلی : ملک میں تیزی سے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات شب ۸؍ بجے قوم کو خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم دفتر کی جانب سے جاری ایک ٹوئٹ کے مطابق ’وزیر اعظم نریندر مودی ۱۹ ؍مارچ ۲۰۲۰ کو قوم خطاب کریں گے جس میں کووڈ۱۹ سے جڑے مسائل اس لڑنے کی کوششوں پر گفتگو کریں گے‘۔ ایک دیگر ٹوئٹ میں پی ایم او نے کہا ہے کہ مودی نے کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے جاری کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔
اس میں کہا گیا کہ ’ہندوستان کی تیاریوں کو اور پختہ کرنے کے طریقوں پر گفتگو کی گئی‘۔ میٹنگ میں وزیر اعظم نے کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے ایک میکانزم بنانے کے لئے افراد ، مقامی لوگوں اور تنظیموں کے ساتھ گفتگو پر زور دیا ۔ انہوں نے ساتھ ہی اہلکاروں اور تکنیکی ماہرین سے کہا کہ وہ آئندہ اٹھائے جانے والے قدموں پر مشورہ کریں ۔
وزیر اعظم سوشل میڈیا کے ذریعہ بغیر گھبرائے خود کو تیار رہنے کی مسلسل اپیل کررہے ہیں ۔انہوں نے وائرس کے پھیلائو سے بچنے کیلئے غیر ضروری سفر سے بچنے نیز لوگوں کے ایک جگہ پر جمع ہونے بچنے کے مشورے بھی دیئے ۔نریندر مودی نے ان افراد کے تئیں شکریہ ادا کیا جو اس وبا سے بچنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ ان میں ریاستی حکومتیں ، محکمہ صحت کے اہلکار، پیرا میڈیکل اسٹاف ، سلامتی دستے اور نیم فوجی دستے شامل ہیں ۔
واضح ہو کہ ملک میں کورونا کے ۱۵۱ معاملے سامنے آچکے ہیں اور تین موتیں ہوچکی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے اس سے محفوظ رہنے کے مقصد سے کئی احتیاطی قدم اٹھائے جارہے ہیں ۔ویسے ہندوستان میں کورونا وائرس دوسری اسٹیج میں ہے ۔ انڈین کائونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق اسٹیج ۲ کا مطلب ہوتا ہے لوگوں کے درمیان آپس میں نہیں پھیلنا ۔آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل بلرام بھارگو نے منگل کو کہا ’ہم کورونا وائرس کی دوسری سطح میں ہیں ۔ ہم تیسری سطح میں ابھی نہیں پہنچے ہیں ۔تیسری سطح کمیونٹی ٹرانسمیشن ہے ، ہم امید کررہے ہیں کہ یہ حالت نہیں آئے گی‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *