Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سعودی فوج نے شہری حقوق کی خلاف ورزی کی ہے: ہیومن رائٹس واچ

by | Mar 26, 2020

Human Right Violation in Yemen

عمان : ہیومن رائٹ واچ نے کہا ہے کہ سعودی فوج نے یمن کے شمالی علاقوں میں تشدد، اغوا اور بلا وجہ گرفتاریوں سمیت بڑے پیمانے پر شہری حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

ہیومن رائٹ واچ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں یمن کے عمان اور سعودی عرب کے ساتھ سرحدی صوبے المہرہ کی مقامی آبادی پر سعودی فوج کے تشدد کے بارے میں متاثرین کے بیانات کو جگہ دی گئی ہے ۔

رپورٹ کے لئے بیانات دینے والے یمنی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں المہرہ میں ایک خفیہ جیل میں رکھا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا ۔ شہریوں نے کہا ہے کہ انہیں 16 دفعہ اور بلا وجہ حراست میں لیا گیا اور 5 مختلف افراد کو اغوا کر کے سعودی عرب لے جایا گیا ہے ۔

بعض زیرِ حراست افراد کے مطابق انہیں ریاض کی حمایت کی حامل یمنی یونٹوں نے گرفتار کر کے خفیہ جیلوں میں رکھا اور من گھڑت جرائم اور مخالف سرگرمیوں کو بند کرنے کی بات قبول کروانے تک بجلی کے جھٹکے دئیے اور مار پیٹ کی ۔

رپورٹ میں ہیومن رائٹ واچ کے نائب ڈائریکٹر مشعل پیج نے کہا ہے کہ مہرہ کی مقامی آبادی پر سعودی اور اس کے یمنی اتحادی یونٹوں کا یہ تشدد سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز کے غیر قانونی اقدامات میں ایک اضافے کی حیثیت رکھتا ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...