Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مزدوروں پر کیمیکل چھڑکاؤ معاملہ نے طول پکڑا ، ضلع مجسٹریٹ نے جانچ کا حکم دیا

by | Mar 30, 2020

Chemical Spray In Bareily

بریلی : اترپردیش کے ضلع بریلی میں سیٹیلائٹ بس اڈے پر زمین پر بٹھا کر مزدوروں پر سوڈیم ہائیپوکلورا سائڈ مرکب پانی سے نہلانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے جانچ کے احکامات صادر کر دئیے ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے پیر کے روز بریلی میں بتایا کہ اتوار کی دیر شام بریلی سے گزر رہے لوگوں کا علاج بریلی کے چیف میڈیکل افسر ونیت کمار شکلا کی ہدایت پر کیا جارہا تھا ۔ اسی دوران بریلی نگر نگم اور فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بسوں کو سینیٹائز کرنے کے بھی ہدایات دئیے گئے تھے ۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ بسوں کو سینیٹائز کرنے کے دوران کافی حساسیت کی وجہ سے کچھ لوگوں پرسوڈیم ہائیپوکلارائڈ مرکب پانی کا اسپرے کردیا گیا ۔اس معاملے میں جانچ کے ہدایات دئیے گئےہیں اور یہ معلوم کرنے کے لیے کہا گیاہے کہ مسافروں پر کیمکل کا اسپرے کس کے کہنے پر اور کیوں ڈالا گیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ جن لوگوں پر کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا گیا، ان میں سے کچھ کی طبیعت ناساز بھی ہو گئی ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے مزدوروں پر غلط طریقے سے کیمیکل چھڑکاؤ کے بارے میں ٹوئٹ کر کے بتایا کہ “اس ویڈیو کی جانچ کی گئی ۔ متاثرہ لوگوں کا سی ایم او کی ہدایت میں علاج ہو رہا ہے ۔ کیمیکل چھڑکاؤ کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی ہدایت دے ۔

 قابل ذکر ہے کہ اتوار کو بریلی میں بس اڈے پر پولیس کی موجودگی میں بسوں کے انتظار میں کھڑے سینکڑوں افراد پر کیمیکل مرکب پانی کا اسپرے کیا گیا تھا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ اسپرے کی وجہ سے لوگوں کی آنکھیں لال ہوگئیں اور بچے روتے بلکتے ہوئے نظر آ رہے تھے ۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...