Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

لاک ڈائون اور سخت احتیاطی تدابیر کے باوجود کورونا کا قہر جاری ۵۴۷ نئے معاملے ۱۹۹ افراد کی موت

by | Apr 10, 2020

CORONA Death Toll

دہلی : ہندوستان میں کورونا وائرس کی وباء شدت پھیل رہی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں اب تک 6412 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 5703 معاملے سرگرم ہے ۔ جبکہ مہلوکین تعداد 199 ہوگئی ہے۔ وہیں اس وائرس سے متاثرہ 503 افراد بھی صحت یاب ہوئے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، ملک میں صورتحال انتہائی سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ جمعرات کو ، ملک بھر میں کورونا کے 781 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ ایک دن میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں کی سب سے زیادہ تعداد ہیں۔ اس سے پہلے بدھ کے روز ایک دن میں 598 کورونا کے نئے کیس سامنے آئے تھے۔

وزارت نے بتایا کہ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ بتایا گیا کہ مہاراشٹر میں 8 افراد ، گجرات میں 3 ، جموں وکشمیر میں 2، پنجاب ، اتر پردیش ، کرناٹک اور تمل ناڈو 1۔1 اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں مہاراشٹرا میں کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 72 ہے۔ اس کے بعد گجرات میں 16 ، مدھیہ پردیش میں 13، تلنگانہ میں 12،دہلی میں 9افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پنجاب اور تامل ناڈو میں8 افراد کی موت ہوگئی ۔ وہیں کورونا وائرس کی وجہ سےآسام میں پہلی موت ہوئی ہے۔ سلچر میڈیکل کالج میں ایک 65 سالہ شخص کی موت ہوگئی ہے۔ وہ سعودی عرب سے واپس آئے تھے۔

وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں پي پی ای اور دیگر آلات کے لئے ملک میں 20 گھریلو مینوفیکچرر کو آرڈر دئے گئے ہیں اور پہلے جو آرڈر دیے گئے تھے، ان کی سپلائی شروع ہو گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا1.7 کروڑ پی پی ای اور 49 ہزار وینٹی لیٹر کے آرڈر دیے جا چکے ہیں ۔ مرکزی حکومت نے غیر سرکاری تنظیموں اور خیراتی تنظیموں کو راحتی کارروائیوں کے لئے کھلی مارکیٹ کی شرح پر راست طور پر فوڈ کارپوریشن سے اناج خریدنے کی اجازت دی ۔اڈیشہ میں پر کورونا متاثرین کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاستی حکومت نے لاك ڈان کو 30 اپریل تک بڑھا دیا ۔ وزیر اعلی نوین پٹنائک نے جمعرات کو ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد ویڈیو پیغام کے ذریعے اس کی اطلاع دی ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...