Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ہندوستان خوفناک اسٹیج کی طرف بڑھ رہا ہے، ڈاکٹر اور نرسوں کی ٹریننگ شروع

by | Apr 10, 2020

CORONA

نئی دہلی : کورونا وائرس سے جنگ لڑنے کے لیے اس وقت بڑے پیمانے پر ڈاکٹرس، نرسوں، پیرامیڈیکل اہلکاروں، ٹیکنیشینوں، اسسٹنٹ نرسنگ اسٹاف وغیرہ کو خصوصی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان میں کورونا انفیکشن سے اموات لگاتار بڑھ رہی ہیں اور روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ہندوستان میں بھی یہ مہلک وبا خوفناک اسٹیج کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آگے حالات مشکل ہونے والے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے سڑکوں پر تعینات پولس اہلکاروں، ہیلتھ خدمات سے جڑے ریاستی حکومت کے افسران اور صف اول کے دیگر اہلکاروں کو بھی کورونا وائرس سے لڑنے کی ٹریننگ دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی ٹریننگ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کی مدد سے دی جا رہی ہے۔

وبا کے اگلے اسٹیج میں بڑھنے والے پازیٹو معاملوں سے نمٹنے کے لیے موجودہ صف اول میں تعینات لوگوں کی جگہ لینے کے لیے ایک بڑے انسانی وسائل کی ضرورت ہوگی۔ اسی انسانی وسائل کو تیار کرنے کے لیے یہ ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نے اس کے لیے ‘دیکشا’ پلیٹ فارم پر آن لائن ٹریننگ پورٹل کی شروعات کی ہے۔

وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ “پولس، ہیلتھ اور دیگر اہلکاروں کو یہ ٹریننگ دینے کا مقصد انھیں کورونا کی روک تھام کے تئیں پیشہ ور بنانا اور محفوظ رہتے ہوئے کام کرنے کے طریقے بتانا ہے۔ یہ پلیٹ فارم کسی بھی جگہ، کسی بھی وقت ٹریننگ کی سہولت مہیا کرتا ہے تاکہ کووڈ-19 سے اثرانداز طریقے سے نمٹنے کے لیے ضروری ورک فورس کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔”

مذکورہ پورٹل پر مرکزی وزارت برائے صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں اور وزارتوں کی اہم جانکاریاں دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ اس آن لائن پورٹل کے ذریعہ سے کورونا کی جنگ لڑ رہے ہیں صف اول کے اہلکار لگاتار اَپ ڈیٹ رہ سکیں۔

غور طلب ہے کہ دہلی کے ایمس، دہلی کینسر انسٹی ٹیوٹ، صفدر جنگ اسپتال اور محلہ کلینک جیسے چھوٹے ہیلتھ مراکز پر اب تک کئی ہیلتھ اہلکار اور ڈاکٹر کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں پولس اہلکار اور دیگر سرکاری ملازمین بھی لگاتار کورونا کی زد میں آ رہے ہیں۔

نئے ورک فورس کو تیار کرنے اور کورونا کی روک تھام میں مصروف ملازمین کو محفوظ بنائے رکھنے کے لحاظ سے یہ ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ‘دیکشا’ پورٹل سے ملک بھر کے ماہر تعلیم سمیت 1 کروڑ سے زیادہ طلبا اور اساتذہ براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ اسے این سی ای آر ٹی سے بھی لنک کیا گیا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...