Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اے ایم یو کے اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ

by | Apr 10, 2020

AMU

علی گڑھ : ملک میں کووِڈ- 19 کی وبا کے باعث پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اسکولوں میں زیر تعلیم پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے سبھی طلبہ و طالبات کو بغیر امتحان کے اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ و طالبات کو اب تک ہوئے مختلف تعلیمی امور جیسے کہ وقفہ وقفہ پر ہونے والے ٹسٹ، ٹرم امتحانات، اسائنمٹ اور پروجیکٹ ورک کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائے گا ۔جن طلبہ و طالبات نے کسی سبجیکٹ میں یہ امور مکمل نہیں کئے ہیں تو انھیں اسکول کی جانب سے آن لائن یا آف لائن ٹسٹ میں بیٹھنے کا موقع دیا جائے گا اور اسی بنیاد پر انھیں اگلی جماعت میں پروموٹ کیا جائے گا ۔
اے ایم یو کے ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن پروفیسر اصفر علی خاں نے ایک نوٹس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا تعلق ہے تو فی الحال حتمی طور سے کوئی اعلان کرنا مشکل ہے۔ انھوں نے کہاکہ حالات کا جائزہ لے کر اور حکومت کی رہنما ہدایات کی روشنی میں امتحان کے نئے شیڈول کا اعلان کنٹرولر امتحانات کی جانب سے کیا جائے گا ۔ انھوں نے مزید کہاکہ بورڈ امتحانات شروع ہونے سے قبل تقریباً دس دن کا وقت دیا جائے گا ۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...