Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

تمل ناڈو کا دعوی ، چین سے ریپڈ ٹیسٹ کٹ لے کر آرہا جہاز امریکہ چلا گیا

by | Apr 12, 2020

CORONA1

چنئی : تمل ناڈو کے چیف سکریٹری نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے ریپڈ ٹیسٹ کٹ لے کر آ رہے مال بردار جہاز کو امریکہ کی جانب موڑ دیا گیا ہے ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ایڈوائزری کے بعد تمل ناڈو نے علیحدہ سے اپنی ریاست کے لئے آرڈر کیا تھا ۔ چیف سکریٹری نے یہ بھی کہا ہے کہ 15 تاریخ کی صبح تک لاک ڈاون جاری رہے گا ۔ ایسے میں ہمارے پاس ابھی وقت ہے ۔ ہم وزیر اعظم کے فیصلہ کے حساب سے کام کریں گے ۔

بتادیں کہ مہاراشٹر کے بعد تمل ناڈو میں ہی سب سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے معاملات بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ ریاست میں جمعہ کو 77 نئے معاملات سامنے آئے تھے ، جس کے بعد کل معاملات کی تعداد بڑھ کر 911 ہوگئی تھی ۔

وہیں اس سے پہلے تمل ناڈو حکومت کے ذریعہ تشکیل ایک 19 رکنی خصوصی کمیٹی نے جمعہ کو وزیر اعلی کے پلانی سوامی سے ریاست میں بڑھتے معاملات کے پیش نظر لاک ڈاون کو 14 اپریل سے دو ہفتوں کیلئے مزید بڑھانے کی سفارش کی تھی ۔
وہیں ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کی بات کریں تو 768 نئے کیسیز سامنے آئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کل مریضوں کی تعداد 7529 ہوگئی ہے اور 242 افراد جان گنوا چکے ہیں ۔ 768 افراد صحت یاب ہوکر گھر واپس بھی لوٹ چکے ہیں ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...