علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے نام کا غلط طور سے استعمال کرکے یونیورسٹی اساتذہ کو جھوٹے پیغام؍ای میل بھیجنے والے نامعلوم عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے رجسٹرار مسٹر عبدالحمید (آئی پی ایس)کی طرف سے سینئر پولیس کپتان علی گڑھ کو ایک تحریر دی ہے ۔
سینئر پولیس کپتان مسٹر مُنی راج جی کو دی گئی تحریر میں رجسٹرار نے درخواست کی ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت ایف آئی درج کی جائے تاکہ قصوروار عناصر کی شناخت ہوسکے اور ان کے خلاف تعزیری کارروائی ہو ۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...