ممبئی : مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں دو سادھوئوں سمیت تین افراد کی ماب لِنچنگ کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی انتہائی قابل مذمت ہے۔ ہم حکومت کے ان فوری اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کے تحت دو پولیس افسران کو معطل کردیا گیاہے۔ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر حلقہ رضوان الرحمن خان نے کہا ، ہم اس معاملے میں 100 سے زائد افراد کی گرفتاری کے پولیس کے اقدام کی بھی تعریف کرتے ہیں۔
مسٹر خان نے کہا ، یہ ایک افسوس ناک واقعہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت آنے کے بعد ہندوستان میں ’’ماب لِنچنگ‘‘ میں اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر ایک مختلف ثقافت والی ریاست ہے اور یہ اس نفرت انگیز ذہنیت سے کم سے کم متاثر ہوا تھا۔
میں ریاست میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ ان نفرت پھیلانے والوں کا سراغ لگائیں چاہے وہ معاشرے میں ہوں یا میڈیا میں یا سوشل میڈیا پر ، انہیں سزا دیں تاکہ نفرت پھیلانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والی نفسیات کاخاتمہ ہو ۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...