Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

انسانی جانوں سے زیادہ دین ایمان کے مشن کو بچانا اہم ہے : جمعیت اہلحدیث

by | May 2, 2020

Jamiat Ahle Hadis Bayan

ممبئی : (این ایم خان) صوبائی جمعيت اہلحدیث نے مکتوب کے ذریعے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ انسانی جان بچانے سے زیادہ اہم دین و ایمان کو بچانا ہے ۔مکتوب میں لکھا گیا ہے کہ ہم لوگوں کی جان بچانے کے لیے انہیں خوراک اور راشن فراہم کرنے اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اس موقع پر ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ جس طرح جان اور زندگی بچانا اہم ہے اس سے زیادہ اہم دین و ایمان کے مشن کو بچانا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ زندگی بچالی گئی اور دین و ایمان نہیں بچایا جاسکا تو ہم نے بہت بڑا نقصان کیا ۔ ہم حقيقت میں کچھ نہیں بچا سکے اس لیے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے۔مولاناعبدالسلام نے کہا دین اور اس کا مشن کیاہے اس تعلق سےہمارے غیور حضرات سمجھتے ہیں کہ اس مشن کی حفاظت کتنی اہم ہے۔
عبدالسلام سلفی نے مکتوب میں دلیل دیتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ حضرت عبدللہ ابن مبارک ؒ ایک موقع پر فضیل بن عیاض سے کہتے ہیں کہ اے فضیل اگر تم اور تمہارے ساتھی( علما اور طلبہ)نہ ہوتے تو میں تجارت نہیں کرتا میں کاروبار اس لیے کرتا ہوں کہ تم پر خرچ کرنے کے لیے ہمارے پاس ذریعہ اور مال ہو۔مولانا محمود دریابادی نے نمائندہ سے مولان کے بیان پر پر وضاحت پیش کرتے ہوئےبتایا کہ سارے نیک کاموں میں ترجیحات طے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جن لوگوں کو اللہ نے فقہی بصیرت بخشی ہے وہ بہتر طورپر ترجیحات طے کرسکتے ہیں ،مثلا نماز کتنی بڑیعبادت ہے مگر آدمی نماز پڑھ رہا ہو اور سامنے کوئی نابینا کنوئیں میں گرنے والا ہو اُس وقت نیت توڑ کر نابینا کی جان بچانا واجب ہے۔ مولانا نےکہاکہ قران مجید میں سورہ بلد کے اندر کہا گیا ہے کہ ” تم جانتے ہو کہ کامیابی کی گھاٹی کیا ہے، گردنوں کا چھڑانا، بھوکوں کو کھانا کھلانا، مسکین کی مدد کرنا، یتیم کی داد رسی کرنا اس کے بعد ہی آدمی اُن لوگوں میں شامل ہوتا ہے جو ایمان لائے ہیں۔
جماعت سنی اصلاح المسلمین کے صدر مولانا معین الدین صدیقی نے کہا کہ شیخ کے بیان سے متفق نہیں ہوں کیونکہ انسانی جان بچانا بہت ضروری ہے جب جان بچے گی تب ہی عبادت ہوگی یقیناً دینی طلبہ پر خرچ کرنا بڑی فضیلت ہے لیکن آج کے اس پرخطر حالات میں آپ نے کسی کی جان بچا لی گویا پوری انسانیت کی جان بچالی اور جولوگ اس وقت بلا تفریق مذہب وملت انسانی جانوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں وہی اصل اسلام ہے۔ اس ضمن میں صوبائی جمعيت اہلحدیث ممبئی کے امیرعبدالسلام سلفی سے وہاٹس ایپ پر مکتوب پرمزید وضاحت کی کوشش کی گئی لیکن شیخ نے اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے ۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...