ملک و بیرون ملک پھیلے ہمدردان و بہی خواہان سے ناظم جامعۃ مولانا رحمت اللہ اثری فلاحی کی اپیل
جامعةالفلاح ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو تعلیم و تربیت کے میدان میں نصف صدی سے زائد عرصے سے نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ قرآن و سنت کی محققانہ تعلیم، جدید و قدیم علوم کا بہترین امتزاج، دعوت دین اور اصلاح معاشرہ کیلئے باصلاحیت افراد کی تیاری، طالبات کی اعلی تعلیم کا نظم، فنی اور تکنیکی تعلیم پر بھی توجہ اور وسعت قلب و نظر کی افزائش جامعہ کے امتیازات شامل ہیں۔جامعہ کا قیام ایک تحریکی ادارے کے طور پر عمل آیا. دین کا جامع تصور، اقامت دین کا نصب العین اور دعوتی و اصلاحی مزاج کے افراد کی تیاری، جامعہ نے پیش نظر رکھا ہے. قرآن مجید کو مکمل طور سے شامل نصاب کرنا، احادیث پر گہری نظر اور فقہ مقارن کی تدریس، جامعہ نے آغاز ہی سے اپنا منہج بنایا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ فارغین جامعہ زندگی کے مختلف میدانوں میں ملک و ملت کی اہم خدمات انجام دے رہے ہیں. تعلیم و تدریس، تجارت و صنعت، تصنیف و تالیف، صحافت و میڈیا کے مختلف میدان اور ترجمہ و تفسیر کے متنوع محاذ ان کی جولانگاہ ہیں۔ ملت کے اندر اتحاد و یکجہتی کا مزاج بنانے کیلئے ان فارغین کی خدمات لائق ستائش ہیں۔نصاب تعلیم میں جدید و قدیم کے سنگم کی جو آواز جامعہ نے بلند کی، بعد میں بہت سارے اداروں نے اسے اپنایا، البتہ اس خواب کو آئیڈیل انداز سے شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے غیرمعمولی وسائل و ذرائع کی ضرورت ہے۔معیاری نصاب کیلئے ورکشاپ، نصابی کتب کی تیاری اور اساتذہ کی ٹریننگ بہت بڑے منصوبے ہیں، میسر وسائل کے ساتھ جو ممکن ہے، وہ جامعہ کر رہا ہے اور پیش رفت جاری ہے۔ جامعہ نے علمی و تحقیقی کاموں کی طرف توجہ دی ہے۔ عمدہ لائبریری اور لائبریری کلچر کو فروغ دینا، توسیعی لکچرس کا اہتمام اور اہم موضوعات پر علمی سیمیناروں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے. ادارہ علمیہ سے اہم کتابوں کی اشاعت ہوتی ہے اور طلبہ و طالبات کیلئے مضمون نویسی کے مقابلے انجام پاتے ہیں۔جامعہ نے ایک اچھا ہاسپیٹل بھی بنایا ہے جس کی خدمات 24 گھنٹہ تمام لوگوں کیلئے حاصل ہیں۔ اس ہاسپیٹل کو برابر ترقی دی جارہی ہے اور کچھ پیرامیڈیکل کورسز بھی شروع کرنا پروگرام میں شامل ہے۔فارغین جامعہ کا ایک انتھائی نمایاںپہلو یہ ہے کہ ان کی تنظیم، انجمن طلبہ قدیم بہت منظم ہے اور مادر علمی کی گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے.نامساعد حالات اور محدود وسائل کے باوجود جامعہ کی خدمات نمایاں ہیں، لیکن ہم اس پر مطمئن نہیں ہیں اوربہت کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں. الله کی مدد اور محسنین جامعہ کے تعاون سے ان شاء اللہ ہم مزید پیش قدمی کریں گے اور جامعہ کو ہر لحاظ سے ممتاز بنانے میں کامیاب ہوں گے۔اس وقت جبکہ کرونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈائون ہے سفراء مدارس کے آنے جانے کا سلسلہ بند ہے ۔تمام کوششوں کے باوجود معاونین تک پہنچنے میں پریشانی ہورہی ہے لہذا اگر معاونین موجودہ نزاکتوں کو سمجھتے ہوئے اپنی امداد جامعۃ الفلاح کے اکائونٹ میں ڈائریکٹ ٹرانسفر کردیں تو بڑی کرم فرمائی ہوگی۔

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...