نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے مسلسل بڑھتےجارہے ہیں۔ جمعرات کو ان کی کل تعداد بڑھ کر۵۲۹۵۲ ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی ملک میں کووڈ ۱۹سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر۱۷۸۳ ہوگئی ہے۔ ملک دنیا میں اس انفیکشن کی ویکسین تیار کرنےکی کوششیں جنگی پیمانہ پرجاری ہیں۔ اس درمیان دہلی واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے ملک میں اس کے اور بڑھنےکا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ ان کے مطابق کووڈ-۱۹ابھی ختم ہونے والا نہیں ہے۔ جون اور جولائی میں یہ ملک میں عروج پر ہوگا۔ ان دو مہینوں میں اس کے سب سے زیادہ معاملے سامنے آئیں گے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا، ’جس طرح سے ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے بڑھ رہے ہیں، اس سے یہ ظاہر ہےکہ جون اور جولائی میں یہ عروج پر ہوگا۔ ان دو ماہ میں اس کے سب زیادہ معاملے سامنے آسکتے ہیں۔
ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے یہ بھی کہا کہ حالانکہ اس کی روک تھام کے کچھ علاج ہیں، لیکن یہ وقت کے ساتھ ہی پتہ چلےگا کہ وہ کتنےکارگر ہیں اور لاک ڈاون بڑھانےکا کیا اثر پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق جون اور جولائی میں کووڈ -۱۹کے معاملے زیادہ آنے کےبعد ان کی تعداد کم ہونا شروع ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے یہ بھی کہا کہ ملک میں لاک ڈاون کے سبب انفیکشن کے معاملے زیادہ نہیں بڑھ پائے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ -۱۹‘ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اورگزشتہ۲۴ گھنٹوں کے دوران ۳۵۹۱نئے کیسز سامنے آنےکے بعد متاثرین کی تعداد۵۲۹۵۲ ہو چکی ہے اور اسی دوران ۸۹مریضوں کی ہلاکت کے بعد اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ۱۷۸۳ہو گئی ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک مجموعی ۵۲۹۵۲ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں ۱۱۱غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ گزشتہ۲۴ گھنٹوں میں کورونا سے متاثر ۱۰۸۴افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی صحت یا ب ہونے والوں کی تعداد ۱۵۲۶۷تک پہنچ گئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورو نا وائرس کا قہر ملک کی۳۳ ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں صورتحال مسلسل تشویشناک بنی ہوئی ہے اور گزشتہ ایک دن میں ایک ہزار سے زائد ۱۲۳۳نئے کیسز کےبعد ریاست میں متاثرین کی تعداد ۱۶۷۵۸ک پہنچ گئی ہے اور اس دوران مزید ۳۴افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ۶۵۱ہو گئی ہے ۔ وہیں ریاست میں ۳۰۹۴مریض صحت یا ب بھی ہو چکے ہیں۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...