Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

لاک ڈاون کے دوران تقریبا ساڑھے تین لاکھ پاس جاری کیے گئے

by | May 12, 2020

Anil Deshmukh

ممبئی:لاک ڈاون شروع ہونے سے اب تک ریاست میں کرونا سے جنگ کے دوران اشیائے ضروریہ اور ضروری خدمات کے لئے۳؍لاکھ۳۲؍ہزار ۸۴۳؍’’کرفیوپاس‘‘ محکمہ پولس کی جانب سے دیے گئے ہیں۔ اسی طرح۲؍لاکھ ۵۸؍ہزار۷۹۲؍افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا اس طرح کی اطلاع ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے دیتے ہوئے مزید کہا کہ ریاست میں لاک ڈاون کے دوران یعنی۲۲؍ مارچ سے ۱۰؍ مئی تک دفعہ ۱۸۸؍ کے تحت ایک لاکھ ۳؍ہزار۳۴۵؍ جرائم کا اندراج کیاگیا جس میں ۱۹؍ ہزار ۶۳۰؍ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ کرونا سے لڑنے کے لئے ہماری پولس ، طبی عملہ، ڈاکٹرس، نرس رات دن محنت کر رہے ہیں مگر کچھ شرپسندوں کے ذریعہ ان پر حملہ بھی کیا گیا ہے ۔ اس لاک ڈاون کے دوران پولس پر حملہ ہونے کی ۲۰۷؍ واردات ہوئیں ہیں جس میں ۷۴۷؍ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔
محکمہ پولس کا ہیلپ لائن نمبر۱۰۰؍ کی خدمات ریاست کے تمام اضلاع میں جاری ہے ۔ اس ہیلپ لائن نمبر پر۸۸؍ہزار ۶۲۳؍ فون آئے جس پر ضروری کاروائی کی گی۔ اسی طرح ریاست میں محکمہ پولس کے ذریعہ جن افراد کے ہاتھ پرقرنطینہ کا سکہ لگایا گیا تھا ایسے ۶۶۲؍ افراد کی تلاش کرتے ہوئے انہیں قرنطینہ میں بھیجا گیا ہے۔ ریاست میں کل۲؍لاکھ ۵۸؍ہزار ۷۹۲؍ افراد قرنطینہ میں ہیں ۔لاک ڈاون کے دوران غیر قانونی طریقے سے چلنے والی ۱۲۹۱؍ گاڑیوں پر مقدمات کا اندراج کیا گیا اسی کے ساتھ ۵۵؍ہزار ۷۸۴؍ گاڑیاں ضبط بھی کی گئیں ہیں ۔ بیرون ممالک سے آنے والے ۱۵؍افراد پر ویزہ کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پرقانونی کاروائی کی گئی ہیں۔
ریاست میں کرونا قہر پر قابو پانے کے لئے محکمہ پولس رات دن محنت کر رہا ہے مگر بہت ہی افسوس ناک بات ہے کہ ممبئی میں۴؍،پونہ، شولاپور اور ناسک گرامین میں ایک ایک پولس اہلکاروں کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ لاک ڈاون کے دوران۹۱؍ پولس افسران اور ۷۹۶؍ پولس اہلکاروں میں کرونا کے مثبت اثرات پائے گئے جن کا علاج جاری ہے انہوں نے محکمہ پولس کے تمام ہی اہلکاروں سے درخواست کی کہ اگر ان میں کرونا وائرس کی علامات یا اثرات پائے جاتے ہیں تو انہیں فوراً اس کی خبر اپنے اعلی افسران کو دینا چاہئے جس کے لئے ریاست کے تمام علاقوں میں ایک کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔
انیل دیشمکھ نے مزید بتایا کہ ریاست میں۴۰۵۰؍ ریلیف کیمپ ہیں جن میں تقریباً۳؍لاکھ ۹۵؍ہزار ۵۸۸؍ لوگوں کے رہنےاور کھانے کا انتظام کیاگیا ہے۔ کرونا کے خلاف جاری جنگ میں ریاست کے ہر فرد کا تعاون ضروری ہے۔ لاک ڈاون کے دوران الگ الگ طرح کی افواہیں گشت کرتی رہیں مثلاً ’’ممبئی میں پولس کی جگہ فوج آئے گی‘‘ ایسی افواہوں پر دھیان نہ دیں، اسی طرح سماجی دوری قائم رکھنے کی جوابدہی ہم سب کی ہے ۔ کرونا سے متعلق جاری کی گئی رہنما ہدایات پر پوری طرح سے عمل کرتے ہوئے ہمیں ریاست کو کرونا سے پاک کرنا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...